Advertisement
پاکستان

 بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مستر د،عدالت کا علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا کہ بانی کو اسپتال منتقل کرنا ہے یا نہیں،بورڈ میں ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی کو شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے،عدالت

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 12th 2026, 3:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مستر د،عدالت کا علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے طبی معائنے کیلئے نئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور ان کی اسپتال منتقلی کے حوالے سے دائر کردہ درخواست پرسماعت ہوئی۔

دوران سماعت جسٹس ارباب طاہر نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ ہم نے گوگل بھی کیا تھا، ڈاکٹر ندیم قریشی بہترین ریٹینا اسپیشلسٹ ہیں، آپ ان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کرلیں ، ہم یہ نہیں کہیں گے کہ اتنے دن رکھیں، اتنا وقت رکھیں، یہ تسلیم شدہ ہے ایشو ہے اور علاج ہو رہا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ تین دن یا تین ماہ رکھیں، دیکھ لیں یہ ساری ذمہ داری آپ لے رہے ہیں، اگر کل کچھ ہو گیا تو کیا آپ ذمہ داری لیں گے ، اس پر ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے کہا کہ ہم ذمہ داری لیں گے۔

اس سے قبل عدالت نے عمران خان کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے استدعا مسترد کردی۔

علاوہ ازاں دوران سماعت عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایات کیں،جس میں ڈاکٹر عارف اور  ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنا ہے یا نہیں،جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل رولز کے مطابق فیملی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکڑ ندیم قریشی فیملی کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 12 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 16 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 10 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 15 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 12 hours ago
Advertisement