Advertisement
پاکستان

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے پیشِ نظر حکومت نے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا

پنجاب میں سکول، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، طلبا آن لائن کلاسز لے سکیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 9th 2026, 7:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے پیشِ نظر حکومت نے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والی غیر معمولی معاشی صورتحال کے پیش نظرتعلیمی ادارے10 سے 31 مارچ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیرمعمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کیا، صوبے بھر میں سکول، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، طلبا آن لائن کلاسز لے سکیں گے۔

علاوہ ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لیے سرکاری فیول کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لیے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں فوری طور پر 50 فیصد کمی کر دی گئی۔

دوران اجلاس صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق ناگزیر سیکیورٹی کے لیے صرف ایک گاڑی ہی صوبائی وزراء اور اعلیٰ افسران کے ساتھ ہو گی۔

علاوہ ازاں پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی بھی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے تحت صرف ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضر ہو گا۔

دوسری جانب بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، بلوچستان حکومت نے بھی تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل سے 23مارچ تک بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ 

اس حوالے سے جاری کردیا، باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں حالیہ علاقائی صورتحال اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے انتظامی تیاری کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر کے تمام تعلیمی ادارے 9 مارچ 2026 سے 23 مارچ 2026 تک فوری طور پر بند رہیں گے، حکومت کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر نقل و حرکت اور ٹرانسپورٹ سے متعلق درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی سہولت کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • an hour ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 4 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 6 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 7 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 21 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 4 hours ago
Advertisement