Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں: بھارتی حمایت یافتہ 13 خارجی جہنم واصل

بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 8th 2026, 2:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں: بھارتی حمایت یافتہ 13 خارجی جہنم واصل

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 5 مختلف جھڑپوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 13 خارجی دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کی مسلسل مہم کے تحت انٹیلی جنس کی بنیاد پر تیز رفتار کارروائیوں کا ایک سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسی طرح بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں دو دیگر مقابلوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 3 خوارج کو کامیابی سے ہلاک کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اسی دوران خیبر اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو بھی ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔

ترجمان کا پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کی مسلسل مہم پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم میں پختہ اور غیر متزلزل ہیں۔

Advertisement
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 8 minutes ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 19 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 21 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 16 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 18 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
Advertisement