شہباز شریف کی محسن نقوی کی رہائش گاہ آمد،خیریت دریافت کی،صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کی ہیں ، میں ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں،محسن نقوی


اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور وہ خود سیکیورٹی انتظامات کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے داخلی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
محسن نقوی نے بتایاکہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محسن نقوی نے بتایا کہ میں ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر آج وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خود اسلام آباد کے ریڈ زون کا دورہ کیا اور نماز جمعہ سے پہلے تمام علاقوں کی سکیورتی کے انتظامات کا خود جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل



