Advertisement
پاکستان

کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر گروہوں کی کارروائیاں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی،صدر مملکت

صدرزرداری نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، جنگ کبھی پہلا آپشن نہیں مگر اپنی خودمختاری اور سرزمین کے دفاع کا حق محفوظ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 2nd 2026, 7:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر گروہوں کی کارروائیاں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی،صدر مملکت

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی کارروائیاں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور ان کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان میں موجود ہیں، پارلیمنٹ کے اس خصوصی اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنر بھی شریک ہیں جبکہ غیر ملکی سفیر بھی شریک ہیں، آغاز میں قومی ترانہ بجایا گیا، تلاوت کلام پاک ہوئی جس کے بعد صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے آغاز میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، عرب ممالک پر حملے میں جاں بحق افراد اور سیکیورٹی فورسز کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جب کہ اپوزیشن کی طرف سے صدر کے خطاب کے دوران مسلسل احتجاج کیا گیا، نعرہ بازی کی گئی۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور 2 بار منتخب صدر مملکت پارلیمنٹ سے یہ میرا 9واں خطاب ہے، نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر ہمیں اسی عزم کو آگے بڑھانا ہے، قوموں کا امتحان صرف بحران میں نہیں ،اہم موڑ پر بھی ہوتا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا آرٹیکل 51 ہمیں اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کا حق دیتا ہے، سرحد پار دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کیلئے سفارت کاری کی ہر ممکن کوشش کی۔

دوران خطاب صدر مملکت نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوران چھیڑی جانے والی جنگ کی شدید مذمت کی، خطے کو مزید بحران سے بچانے کیلئے امن، تحمل اور مذاکراتی حل پر زور دیا اور کہا کہ  پاکستان اور امریکا میں اسٹریٹجک تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھلی ہیں، پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریہ کی طاقت آئین ، عوامی ثابت قدمی،پارلیمنٹ اور حکومت کی ذمہ داری ،مسلح افواج کے حوالے میں مضمر ہے، ملکی خودمختاری کا تحفظ، آئین کی حکمرانی اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے، اپنے شہریوں کی خوشحالی اور امن کیلئے ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھانا ہے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دس ماہ میں ہماری قوم نے پیچیدہ چیلنجز کا سامنا کیا، دونوں سرحدوں پر بلااشتعال حملوں پر ہماری افواج نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور نظم و ضبط کا ثبوت دیا، ہماری بہادر افواج نے معرکۂ حق میں بھارتی حملے کو تاریخی تذویراتی فتح میں بدل دیا، 26 فروری کی رات طالبان رجیم نے مغربی سرحد پر حملے کیے۔

کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، جنگ کبھی پہلا آپشن نہیں مگر اپنی خودمختاری اور سرزمین کے دفاع کا حق محفوظ ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم ان بنیادوں پر کھڑے ہیں جو ہماری قومی جدو جہد کے معماروں نے رکھی تھیں، قائد اعظم نے ایسی جمہوری ریاست کا تصور پیش کیا جو آئین اور قانون کی حکمرانی پر قائم ہو، شہیدذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین دیا۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے قربانی اور مثالی قیادت سے جمہوری عمل کو مضبوط کیا ، پارلیمنٹ کی بالادستی پر میرا یمان صرف الفاظ تک محدود نہیں،عملی اقدامات سے ظاہر ہے، سلامتی کونسل رپورٹ میں افغانی دہشتگردوں کو علاقائی سے بڑھ کر عالمی خطرہ قرار دیا گیا۔

Advertisement
معرکۂ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے،خواجہ آصف

معرکۂ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے،خواجہ آصف

  • 20 hours ago
دشمن بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ ڈالنےکی کوشش کر رہا ہے،باقر قالیباف

دشمن بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ ڈالنےکی کوشش کر رہا ہے،باقر قالیباف

  • 17 hours ago
سری لنکا نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی

سری لنکا نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی

  • 17 hours ago
 اگرایران نےامریکی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو فوجی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید اور سخت ہو گی،ٹرمپ 

 اگرایران نےامریکی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو فوجی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید اور سخت ہو گی،ٹرمپ 

  • 21 hours ago
سرچ فار جسٹس کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،نوجوانوں کی بھرپور شرکت

سرچ فار جسٹس کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،نوجوانوں کی بھرپور شرکت

  • 21 hours ago
لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت کی شرکت 

لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت کی شرکت 

  • 17 hours ago
عراقچی کی  وانگ یی سے ملاقات ،چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا

عراقچی کی وانگ یی سے ملاقات ،چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا

  • 21 hours ago
 ایران معاہدے کو تسلیم کرتا ہے تو معاملہ ختم ہو جائے گا، نہیں تو بمباری کی جائے گی،ٹرمپ کی دھمکی

 ایران معاہدے کو تسلیم کرتا ہے تو معاملہ ختم ہو جائے گا، نہیں تو بمباری کی جائے گی،ٹرمپ کی دھمکی

  • 17 hours ago
معرکہ حق میں اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

معرکہ حق میں اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 7 minutes ago
 پاکستان کی دعوت پر امریکا ایران کا ایک پلیٹ فارم پر آنا عالمی سطح پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے، شہباز شریف

 پاکستان کی دعوت پر امریکا ایران کا ایک پلیٹ فارم پر آنا عالمی سطح پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے، شہباز شریف

  • 21 hours ago
 مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے،نیول چیف

 مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے،نیول چیف

  • 18 hours ago
پولینڈ میں آگ بجھانے کے دوران طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ جاں بحق

پولینڈ میں آگ بجھانے کے دوران طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ جاں بحق

  • 19 hours ago
Advertisement