وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، ملکی سیکیورٹی اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر غور
اجلاس میں ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال اور مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں ہونے والے حملوں کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی سکیورٹی پر اعلیٰ سطح اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔
اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بدلتی عالمی سیکیورٹی اور ملک بھر میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جس میں پاکستان کی مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے جاری جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا جائزہ لیا۔
دوران اجلاس شرکاء نے پاک افواج اور فضائیہ کی جانب سے فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لیے مؤثر، جامع کارروائیوں کی تعریف کی، شرکاء کا پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور وقار کی ہر قیمت پر حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال اور مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں ہونے والے حملوں کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ایرانی صورتحال کے تناظر میں پاکستانی شہریوں کے انخلا کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ آذربائیجان کے ذریعے ایرانی سرزمین سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کو ممکن بنایا جا رہا ہے،علاوہ ازیں عالمی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں جامع و متفقہ قومی خارجہ و داخلہ پالیسی کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 14 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 12 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 12 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 10 گھنٹے قبل





