وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،تہران پر حملے کی مذمت
گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور وسیع تر خطے میں پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا،ترجمان


اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرا نی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں اسحاق ڈار نے صہیو نی و امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فریقین کو کشیدگی کم کرنے پر زرور دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں جانب سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے فون پر بات چیت کی، جس کے دوران ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاری بیان کے مطابق گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور وسیع تر خطے میں پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف ہونے والے بلاجواز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی کو فوری طور پر کم کیا جانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کا پُرامن اور مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کے لیے سفارتی عمل کی جلد بحالی ناگزیر ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تنازع کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے، جس کے ذریعے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کیے گئے ہیں، جس کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل داغے ہیں۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 21 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 15 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 20 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 18 گھنٹے قبل



