ایران ،اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر پی آئی اے نے مشرقِ وسطیٰ کیلئے پروازیں معطل کر دیں
پروازیں بوئنگ 777 طیاروں پر منتقل کر دی گئی ہیں اور طویل راستے سے منزلِ مقصود تک پہنچیں گی،اعلامیہ


اسلام آباد: ایران پر اسرائیلی و امریکی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے مشرق وسطیٰ کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پروازیں ابتدائی طور پر کل شام یا فضائی حدود کی بحالی تک آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔ تاہم پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے پروازیں جاری رہیں گی، البتہ ان کے روٹس تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
پی آئی اے کے مطابق پروازیں بوئنگ 777 طیاروں پر منتقل کر دی گئی ہیں اور طویل راستے سے منزلِ مقصود تک پہنچیں گی۔
اعلامیے میں مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات یا بکنگ میں تبدیلی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر 786-786-111-021 سے رابطہ کریں۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 13 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 16 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 16 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل



