اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لئے منظور
رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، جس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کریں گے


اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس (القادر ٹرسٹ کیس) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور ہوگئی ہے۔ عدالت نے جلد سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کو 11 مارچ کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، جس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کریں گے۔
واضح رہے کہ اس مرحلے پر مرکزی سزا معطلی درخواستیں مقرر نہیں ہوئیں بلکہ صرف جلد سماعت سے متعلق متفرق درخواستیں سماعت کے لیے لگائی گئی ہیں۔ ان سزا معطلی درخواستوں پر آخری سماعت 26 ستمبر 2025 کو ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے میڈیکل بنیادوں پر بھی جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر عائد اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے اپیلوں کو باقاعدہ نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔
اپیلوں پر اعتراضات دور کرنے اور وقت میں توسیع کی متفرق درخواستوں پر سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجا اور دیگر وکلا کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں موجود تھیں۔سلمان صفدر نے عدالت سے کہا کہ وہ پہلی بار پیش ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں خالی ہاتھ واپس نہ بھیجا جائے۔ اس پر عدالت نے قرار دیا کہ آپ کی دونوں متفرق درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔
سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اپیلوں پر ایسے اعتراضات لگائے گئے جو غیر ضروری تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض اعتراضات سے متعلق انہیں بروقت آگاہی نہیں دی گئی اور جب سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئیں تو اعتراضات کا علم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وکالت نامے کے پرانا ہونے اور صفحات پر فلیگ نہ لگنے جیسے اعتراضات بھی سامنے آئے، حالانکہ بعد میں رجسٹرار آفس نے خود ہی کچھ اعتراضات واپس لے لیے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ باقی ماندہ اعتراضات دور کرنے کے لیے عدالت سات دن کا وقت دے رہی ہے۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر صفحات پر فلیگ لگانے کا اعتراض ہے تو اسے بھی پورا کر لیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے اعتراضات دور کرنے اور وقت میں توسیع کی دونوں متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔
سزا معطلی کی درخواستوں پر 11 مارچ کو تفصیلی سماعت ہوگی۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

