گورننس فورم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین فورم ثابت ہوگا،شہباز شریف
یوٹیلیٹی اسٹورز کرپشن کا منبع تھا جسے رمضان میں ختم کیا، اس ادارے کے ذریعے لوگوں کی جیبوں میں اربوں روپے جارہے تھے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گورننس فورم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین فورم ثابت ہوگا، بالواسطہ ٹیکسز میں چوری کو روکا جائے گا اگلے بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان گورننس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ گورننس فورم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین فورم ثابت ہوگا، اڑان پاکستان کو احسن اقبال بہترین انداز میں چلارہے ہیں۔
تقریب سےخطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ جون 2023ء میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، ہم نے ملکی پہیہ چلانے کے لیے اقدامات کیے، کرپشن زدہ اداروں کا خاتمہ کیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کرپشن کا منبع تھا جسے رمضان میں ختم کیا، اس ادارے کے ذریعے لوگوں کی جیبوں میں اربوں روپے جارہے تھے، دو سو ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی تھی جس پر قابو پایا، یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی۔
اسی طرح بجلی کی قیمت میں سات روپے فی یونٹ کمی کی گئی، پی ڈبلیو ڈی کو بھی ختم کیا اس کے خاتمے کے خلاف بے پناہ سفارشیں آئیں مگر ادارے کو ختم کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سولر کے حوالے سے جائز موقف کو سنا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہماری مجموعی اقتصادی صورتحال بہت بہتر ہے، آج شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں ہے، ہمیں مزید محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بالواسطہ ٹیکسز میں چوری کو روکا جائے گا اگلے بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی کرنا ہوگی۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago


