Advertisement
پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات،دونوں ممالک کا 10,500 ورک ویزوں پر اتفاق

دونوں ممالک لیگل مائیگریشن کے فروغ کے لیے باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی،اطالوی وزیر داخلہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 25th 2026, 3:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر داخلہ محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات،دونوں ممالک کا 10,500 ورک ویزوں پر اتفاق

روم: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان داخلی سکیورٹی تعاون، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور لیگل مائیگریشن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قانونی ہجرت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کے لیے 10 ہزار 500 ورک ویزے جاری کیے جائیں گے۔

دوران ملاقات اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک لیگل مائیگریشن کے فروغ کے لیے باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی،میٹیو پینٹے ڈوسی نے محسن نقوی کے مطالبے پر پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو اٹلی کے ویزے سے استثنیٰ دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ اس معاملے پر قبل ازیں ہونے والی ملاقات میں بھی بات چیت ہوئی تھی۔

ملاقات کے دوران انسداد منشیات، انسانی سمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی غور کیا گیا، دونوں وزرائے داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اطالوی ہم منصب کو غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان کے مؤثر اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا ہے کہ ایئرپورٹس اور سمندری سرحدوں پر کڑی نگرانی کے باعث غیر قانونی امیگریشن میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اطالوی وزیر داخلہ کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے پاکستانی وزارت داخلہ کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ اور منشیات کے خلاف پاکستانی اداروں کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

اس موقع پر اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، سینئر پولیس افسران عابد خان اور سہیل چوہدری بھی موجود تھے۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
Advertisement