وزیراعظم سے قطری نائب وزیراعظم اور وزیر فاع کی ملاقات،اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم
وزیراعظم اور وزیر مملکت شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی نےعلاقائی امور خاص طور پرایران اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا


دوحہ: وزیراعظم محمد شہبازشریف اور قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی کی ملاقات میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تمام شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دینے کے مشترکہ عزم کااظہار کیا گیا۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دفاعی تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں قطر کے وزیر مملکت دفاعی امور نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں دلچسپی کااظہارکیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر مملکت شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی نےعلاقائی امور خاص طور پرایران اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل


