پاکستان کا طالبان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری، سخت اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ
پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستان اپنے فوجیوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گا،ترجمان


اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری، سخت اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 16 فروری کوباجوڑ میں دہشت گرد حملے میں 11 فوجیوں کی شہادت پرافغان طالبان حکومت سے سخت احتجاج کیا ہے۔افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا ۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندارابی نے افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے فتنہ الخوارج ، ٹی ٹی پی کی قیادت افغانستان میں موجود ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد افغان سرزمین سے بلا روک ٹوک حملے کر رہے ہیں۔
پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری، سخت اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان طالبان حکومت پر واضح کیا گیا ہےکہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستان اپنے فوجیوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، فتنہ الخوارج کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل


