وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
دونوں ممالک کے درمیان جی ٹو جی، جی ٹو بی اور بی ٹو بی روابط کو موجودہ پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال سے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا


ویانا:آسٹریا کے دورے پر گئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج ویانا کے تاریخی ہوف برگ پیلس میں واقع فیڈرل چانسلری میں وفاقی چانسلر کرسچیئن اسٹاکر سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل چانسلری پہنچنے پر چانسلر اسٹاکر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان محدود سطح کی ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی شریک تھے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو یاد کیا اور اقتصادی تعاون، تجارت و سرمایہ کاری، سیاحت، مہمان نوازی، تعلیم، آئی ٹی، صحت، انسانی وسائل کی ترقی اور افرادی نقل و حرکت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس مقصد کے لیے زیر غور مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں دونوںرہنماؤںنے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن و سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے، تنازعات کے پرامن حل، پائیدار ترقی، ماحولیاتی اقدامات اور انسانی حقوق کے تحفظ و فروغ میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر اتفاق کیا۔
دونوں ممالک نے کثیرالجہتی نظام سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور ایک دوسرے کی نامزدگیوں کی حمایت کو سراہتے ہوئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
وزیر اعظم اور آسٹریا کے وفاقی چانسلر نے قابل تجدید توانائی، توانائی بچت، صنعتی پیداوار و تعمیرات، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، جراحی آلات، چمڑا و کھیلوں کے سامان، صحت، سیاحت و مہمان نوازی اور خوراک و زرعی صنعتوں میں کام کرنے والی آسٹریا اور پاکستان کی نمایاں کمپنیوں کے سربراہان کے مشترکہ فورم کی بھی مشترکہ صدارت کی۔
دونوں ممالک کے درمیان جی ٹو جی، جی ٹو بی اور بی ٹو بی روابط کو موجودہ پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال سے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعظم نے آسٹریا کی کمپنیوں کو رواں سال اپریل میں اسلام آباد میں ہونے والے یورپی یونین پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیر اعظم نے دورے کے دوران بامعنی اور نتیجہ خیز ملاقاتوں پر چانسلر کا شکریہ ادا کیا جو دوطرفہ تعلقات میں نئی روح پھونکیں گی۔ انہوں نے آسٹریا کے وفاقی چانسلر کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 24 منٹ قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 14 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل


