کشمیر جلد آزادی کی صبح دیکھے گا،مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے،فیلڈ مارشل
پاکستان کی کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت غیر متزلزل ہے،بھارتی مظالم کشمیری عوام کی جدوجہد اور امنگوں کو دبا نہیں سکے،سید عاصم منیر

.jpg&w=3840&q=75)
مظفر آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ کشمیر جلد آزادی کی صبح دیکھے گا،مسئلہ کشمیر کو ہرعالمی فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ ےتعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا،کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدائے جموں و کشمیر پر حاضری دی اور شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ پاکستان کی کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت غیر متزلزل ہے،بھارتی مظالم کشمیری عوام کی جدوجہد اور امنگوں کو دبا نہیں سکے۔.jpg)
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ کشمیر جلد آزادی کی صبح دیکھے گا،مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیر میں تعینات افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 19 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago





