ازبکستان کے صدردو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پرشانداراستقبال، 21 توپوں کی سلامی
اس موقع پر مہمان صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اورثقافتی ملبوسات میں ملبوس بچوں نے گلدستے پیش کیے، بچوں نے دونوں ملکوں کے پراچم تھام رکھے تھے


اسلام آباد:ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،جہاں نور خان ائیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا۔
اس موقع پر مہمان صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اورثقافتی ملبوسات میں ملبوس بچوں نے گلدستے پیش کیے، بچوں نے دونوں ملکوں کے پراچم تھام رکھے تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی ہارون اختر خان بھی موجود تھے جبکہ ازبک صدر کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ازبکستان کے صدر وزیراعظم اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جبکہ شہباز شریف اور شوکت مرزیایوف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ ازبک صدر پاکستان۔ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کریں گے، پاک۔ازبک مذاکرات میں تجارت، توانائی اور دفاعی تعاون پر بات ہوگی جبکہ تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر بھی زور دیا جائے گا۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 9 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 گھنٹے قبل




