Advertisement
علاقائی

 کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل

کاروباری سرگرمیوں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کو فروغ دے رہی ہے،مراد علی شاہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Nov 5th 2025, 5:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ آج نیویارک نے 34 سالہ مسلمان میئر ظہران ممدانی کو منتخب کیا ہے،اس سے قبل کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی ،ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر نیویارک تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دی فیوچر سمٹ 2025  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند سال پہلے کراچی نے بھی ایک نوجوان میئر مرتضیٰ وہاب کو منتخب کیا تھا ، آج نیویارک نے بھی 34 سالہ مسلمان میئر ظہران ممدانی کو منتخب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت ہی مستقبل کی ضمانت ہے ، تبدیلی کا آغاز ہمارے کراچی سے ہوا تھا، دنیا بھر میں اقوام اپنے ترقیاتی ماڈلز اور ترجیحات کا ازسرنو جائزہ لے رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی، کراچی سے شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر نیویارک تک پہنچ گئی۔

علاوہ ازاں سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، رابطوں میں اضافے سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں،  کاروباری سرگرمیوں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کو فروغ دے رہی ہے۔

خیال رہے کہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی نے نیو یارک کے میئر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے,34 سالہ ظہران ممدانی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔

Advertisement
 24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ

 24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ

  • 3 گھنٹے قبل
مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح

پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح

  • 4 گھنٹے قبل
عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی 

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی 

  • 2 گھنٹے قبل
سونے کی  قیمت میں پھر کمی،  فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی  شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر

قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر

  • 3 گھنٹے قبل
راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے،شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے،شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

  • 7 گھنٹے قبل
سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار

  • ایک گھنٹہ قبل
آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

  • 3 گھنٹے قبل
 نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ

 نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ

  • 9 منٹ قبل
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے

  • 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement