تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کی متعدد شقیں آئین پاکستان کے آرٹیکلز 17، 32 اور 140-اے سے متصادم ہیں،پی ٹی آئی

لاہور:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعجاز شفیع کے مطابق پارٹی بروز پیر ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرے گی۔
اس حوالے سے نمائندگی شیخ امتیاز محمود، اعجاز شفیع، منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جو صدر، وزیراعظم، گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو ارسال کی گئی ہے۔
اعجاز شفیع نے بتایا کہ قانونی ماہرین کی مدد سے تیار کردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کی متعدد شقیں آئین پاکستان کے آرٹیکلز 17، 32 اور 140-اے سے متصادم ہیں۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ غیر جماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں، کیونکہ یہ سیاسی جماعتوں کے کردار کو کمزور کرتا ہے اور بلدیاتی اداروں کی خودمختاری کو متاثر کرتا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے عائد کر دہ اعتراضات کے متن میں کہا گیا ہے کہ بل کے تحت مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کو کنٹرول دینا اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے اصول کے خلاف ہے۔
مزید یہ کہ مالیاتی اختیارات کا مرکزیت کی طرف منتقل ہونا بلدیاتی خودمختاری کو کمزور کرے گا۔ غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار بھی غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل چیئرمین کے براہ راست انتخاب کی بحالی کی جائے، بلدیاتی اداروں کی پانچ سالہ مدت آئینی طور پر طے کی جائے اور واضح انتخابی شیڈول جاری کیا جائے اورساتھ ہی ایگزیکٹو مداخلت اور ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
اعجاز شفیع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بروز پیر اعلامیہ اور حکمِ امتناع کی درخواست دائر کی جائے گی، جس میں متنازع شقوں پر عملدرآمد روکنے اور بلدیاتی جمہوریت کے تحفظ کی استدعا کی جائے گی۔

ایران جوہری تنصیبات مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، صدر مسعود پزشکیان
- 6 گھنٹے قبل

صحافی مشرف زیدی عالمی میڈیا کیلئے وزیراعظم کے ترجمان مقرر
- 5 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی سے بدتمیزی اسے مزید ذہین بناتی ہے، تحقیق میں انکشاف
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں چینی بحران شدت اختیار کر گیا، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 7 گھنٹے قبل

افغانستان، بھارت کی جنگ لڑ رہا ہے،اگر باز نہ آیا تو اس کا انجام زیادہ برا ہوگا،رانا تنویر حسین
- 8 گھنٹے قبل

لیجنڈ اداکارعرفان کھوسٹ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کھوسٹ پروڈکشن کا آغاز کر دیا،شوبز شخصیات کی شرکت
- 10 گھنٹے قبل

رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی ساتھیوں سمیت ہسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت کی
- 4 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
- 9 گھنٹے قبل

بھارت: پوجا سے واپس لوٹنے والے یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثہ، 18 افرادجاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

صدر آصف علی زرداری4 تا 6 نومبر کو قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے
- 9 گھنٹے قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ فائنل : بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 299 رنز کا ہدف
- 10 گھنٹے قبل














