سلطان جوہر کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ سنسنی خیز برابری پر ختم، قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک شاندار اور سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا، جس کے نتیجے میں قومی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہ گئی۔


ملائیشیا میں جاری سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک شاندار اور سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا، جس کے نتیجے میں قومی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہ گئی۔
آسٹریلوی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے کوارٹر کے اختتام تک دو صفر (0-2) کی برتری حاصل کر لی۔ تاہم پاکستان کی نوجوان ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور دوسرے اور تیسرے کوارٹرز میں تین شاندار گول کر کے میچ میں واپسی کی۔
اسی دوران کینگروز نے بھی ایک اور گول کیا، جس کے بعد میچ کا اختتام 3-3 کی برابری پر ہوا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان حنان شاہد نے دو جبکہ سیف اللہ نے ایک گول اسکور کیا۔ اس مقابلے کے بعد گرین شرٹس نے 5 پوائنٹس حاصل کیے، لیکن فائنل میں رسائی حاصل نہ کر سکے۔
اب قومی ٹیم تیسری پوزیشن کے میچ میں کل برطانیہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ 14 اکتوبر کو 3-3 سے برابر ہوا تھا، جو انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہوا تھا۔

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 9 منٹ قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 4 گھنٹے قبل

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 32 منٹ قبل

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 4 گھنٹے قبل

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 4 گھنٹے قبل

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل











.jpg&w=3840&q=75)

