Advertisement

پہلاٹیسٹ: پاکستانی بیٹرزکے ہاتھ پاؤں پھول گئے،پوری ٹیم 167 رنز پر ڈھیر،پروٹیز کو جیت لیے 177 رنز کا ہدف

پاکستان کی جانب سےعبداللہ شفیق 41، بابراعظم 42، سعود شکیل 38 اور محمد رضوان 14 رنز بنا کر نمایاں رہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 15 days ago پر Oct 14th 2025, 11:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلاٹیسٹ: پاکستانی بیٹرزکے ہاتھ پاؤں پھول گئے،پوری ٹیم 167 رنز پر ڈھیر،پروٹیز کو جیت لیے 177 رنز کا ہدف

لاہور: پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوںکے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور پوری 167 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے277 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز خاصہ مایوس کن رہا اور وقفے وقفے وکٹوںکے گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

پہلی اننگز میں 93 رنز بنالے والے اوپننگ بیٹر امام الحق اس مرتبہ جلدی آؤٹ ہوئے، وہ سیموون ہارمر کی گیند پر باہر نکل کر روکنا چاہ رہے تھے مگر کامیاب نہ ہوسکے اور اسٹمپس ہوگئے جب کہ پہلی اننگز میں 76 رنز بنانے والے کپتان شان مسعود صرف 7 رنز کا اضافہ کرسکے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 64 کے مجموعے پر گری اور عبداللہ شفیق 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ 119 کے مجموعے پر بابراعظم 42 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

کریز پر موجود سعود شکیل بھی زیادہ دیر نہ ٹھیر سکے اور 150 کے مجموعے پر 38 رنز پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد رضوان بھی 14 رنز پر بولڈ ہوگئے۔

رضوان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بھی کچھ نہ کرسکے اور 151 کے مجموعے پر صفر پر چلتے بنے، بعد ازاں آغا سلمان 4، نعمان علی 11 رنز اور ساجد خان ایک رنز بناکر 167  پر آؤٹ ہوگئے،جبکہ پاکستان کی آخری 6 وکٹیں محض 17 رنز پر ہی گر گئیں۔

جنوبی افریقا کو پاکستان کے خلاف لاہور ٹیسٹ جیتنے کے لیے 277 رنز درکار ہیں۔

پہلی اننگز کا احوال:

اس سے قبل  ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزاسپنر نعمان علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان نے 109 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

 قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے جہاں آج مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 216 رنز 6 آؤٹ کیساتھ آگے بڑھائی۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پاکستان کے 378 رنز کے جواب میں 216 رنز بنائے تھے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

216 کے اسکور پرجنوبی افریقہ نے تیسرے دن اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 228 کے اسکور پر اس کی ساتویں وکٹ گر گئی،جنوبی افریقہ کا مجموعی اسکور 256 پر پہنچا تو ٹونی ڈی زورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، وہ 104 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی نویں وکٹ 268 رنز پر گری، 269  کے اسکور پر جنوبی افریقہ کا آخری کھلاڑی بھی آئوٹ ہو گیا۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6، ساجد خان نے 3 جبکہ سلمان آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی اننگ:

اس سے قبل کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیاتھا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق  صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود  اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، تاہم شان مسعود 76 رنز بنانے کے بعد پرینیلن سبریئن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،جبکہ  امام الحق 93 رنز بنا کر سینوران متھوسامی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔جس کے2 اوورز بعد 199 کے ہی اسکور  پرسابق کپتان بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 23 رنز بنائے۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہونےکے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے 114 رنز کی شراکت قائم کی،رضوان 62  اور سلمان آغا 52 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

کھیل کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم مجموعی اسکور میں صرف 65 رنز کا اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، آخری 5 وکٹیں صرف 16 رنز کے فرق سے گریں۔

محمد رضوان انفرادی اسکور میں 13 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 362 کے مجموعی اسکور پر 75 رنز بناکر متھوسوامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ کے لیے 163 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔

نئے آنے والے بلے باز نعمان احمد بھی اسی اوور میں ایک گیند کھیلنے کے بعد متھوسوامی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ اگلی ہی گیند پر ساجد خان بھی مارکرم کو کیچ تھما بیٹھے۔ حسن علی بھی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آوٹ رہے۔

378 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی نویں وکٹ گری جب شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنانے کے بعد متھو سوامی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سینوران متھوسوامی نے 6، پرینیلن سبرائن نے 2 جب کہ کگیسو رابادا اور سیمن ہرمن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
وزیراعظم اور صدر مملکت کی  ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد

  • ایک گھنٹہ قبل
ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی

  • 14 منٹ قبل
استنبول : پاک  افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات

  • 4 گھنٹے قبل
ایمازون  کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

  • 15 گھنٹے قبل
وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے

  • 4 گھنٹے قبل
سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور  آلودہ ترین شہروں  میں آج بھی سر فہرست

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست

  • 4 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا

  • 4 گھنٹے قبل
ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

  • 2 گھنٹے قبل
کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ  کے   ای چالان  جاری

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری

  • 37 منٹ قبل
ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے

  • 3 گھنٹے قبل
جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement