Advertisement
پاکستان

ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ،6 جوان اور امام مسجد شہید، 6 خارجی جہنم واصل،آئی ایس پی آر

حملے کے دوران دہشتگردوں نے اسکول کمپلیکس کی مسجد کو بھی نشانہ بنایا ، عبادت گاہ کی بے حرمتی کی اور امام مسجد کو شہید کیا، آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 19 days ago پر Oct 11th 2025, 10:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی آئی  خان: پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ،6  جوان اور امام مسجد شہید، 6 خارجی جہنم واصل،آئی ایس پی آر

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول پر خوارج نے حملہ کر دیا جس کو پولیس جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ناکام بنا تے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا،جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں 6 جوان اور امام مسجد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ اسکول میں 10 اور 11 اکتوبر کی درمیانی شب حملہ کیا گیا، دہشتگردوں نے اسکول کی بیرونی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق رات کو ڈیوٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے، دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی اسکول کے مرکزی دروازے سے ٹکرائی، دھماکہ کے بعد مختلف یونیفارمز میں ملبوس دہشت گرد سکول کے اندر داخل ہوگئے۔

ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان نے بتایا کہ پولیس ٹریننگ اسکول میں آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔

ڈی ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں 7 اہلکار شہید ہوئے جبکہ خودکش بمبار سمیت 6دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ حملے کے دوران دہشتگردوں نے اسکول کمپلیکس کی مسجد کو بھی نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے عبادت گاہ کی بے حرمتی کی اور امام مسجد کو شہید کر دیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ  شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 بہادر پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، شہید پولیس اہلکاروں میں تربیت پانے والے جوان بھی شامل تھے، جبکہ دہشتگردوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار اور ایک بے گناہ شہری زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں 7 اہلکار شہید

دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی ) خیبر پختونخوا نے کہا کہ اعلاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، سرچ اینڈ کلین آپریشن جاری ہے، آر پی او اور ڈی پی او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کی گئی۔

آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید نے شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،جبکہ کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسروں و جوانوں کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے پولیس ٹریننگ اسکول ڈی آئی خان پر خودکش حملہ کیا تھا۔
 وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ سنٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

Advertisement
روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے

  • 5 گھنٹے قبل
لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا

  • 7 گھنٹے قبل
افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ

  • 2 گھنٹے قبل
سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم

  • 2 گھنٹے قبل
نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ

  • 6 گھنٹے قبل
مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز

  • 6 گھنٹے قبل
ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

  • 6 گھنٹے قبل
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید

  • 4 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

  • 5 گھنٹے قبل
اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement