اگرکوئی فرد واحد یہ سمجھتا ہےکہ اسکی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں ہے،ترجمان پاک فوج
اگر کوئی دہشتگردوں کی سہولت کاری کرے گا تو چاہے وہ کوئی بھی ہو، کسی بھی عہدے پر ہو، اس کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی ،ترجمان


پشاور: ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہنا ہے تمام سیاستدان ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن کسی بھی فرد واحد کی سیاست ریاست سے اوپر نہیں ہے،اگر کوئی فرد واحد یہ سمجھتا ہےکہ اسکی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد خیبرپختونخوا میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ہے، میڈیا بریفنگ کے دوران مختلف سوالوں کے جواب بھی دیے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں گورننس کے خلا کو ہمارے سکیورٹی فورسز کے جوان اپنے خون سے پورا کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا تمام سیاستدان قابل احترام لیکن اگر کوئی فرد واحد سمجھتا ہے کہ اس کی سیاست ریاست سے اوپر ہے تو یہ قابل قبول نہیں، ہمیں اپنی سیاست میں نہ لائیں، فوج کو گھٹیا بیان بازی اور گمراہ کن پروپیگنڈے سے دور رکھیں۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے مزیدکہا کہ کسی فرد واحد کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ اپنی ذات کے لیے ریاست اور پاکستانی عوام کے جان، مال اور عزت کا سودا کرے، کوئی فرد واحد یہ سمجھتا ہےکہ اسکی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا اگر کوئی دہشتگردوں کی سہولت کاری کرے گا تو چاہے وہ کوئی بھی ہو، کسی بھی عہدے پر ہو، اس کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی کیونکہ پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر ایک بنیانُ مرصوص کی طرح دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کےخلاف کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اافواج پاکستان کے تجدید عزم کیلئے آیا ہوں، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کے عزم کی تجدید کرتےہیں۔

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
- 3 hours ago

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 6 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 6 hours ago

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ
- 3 hours ago

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 5 hours ago

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- 4 hours ago

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 5 hours ago

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 6 hours ago

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم
- 2 hours ago

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- 3 hours ago

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 8 hours ago

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 6 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)

