Advertisement

ٹرمپ کا خواب چکنا چور، امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینا مچاڈو کے نام

امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 days ago پر Oct 10th 2025, 2:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ کا خواب چکنا چور، امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینا مچاڈو کے نام

 امن کا نوبیل انعام 2025 ماریہ کورینا مچاڈو کو  دے دیا گیا۔ 

سویڈن کی  رائل سوئڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔ 

کمیٹی نے کہا کہ ماریہ کورینا امن انعام جیتنے کے لیے الفریڈ نوبل کی وصیت میں بیان کردہ معیار پر پورا اترتی ہیں، ماریہ کورینا نے وینزویلا کی اپوزیشن کو متحد کیا، اس کے علاوہ انہوں نے وینزویلا میں عسکریت پسندی کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔

نوبیل امن کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ماریہ جمہوریت کی پرامن منتقلی کے لیے اپنی حمایت میں ثابت قدم رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ماریہ کورینا وینزویلا کی حزب اختلاف کی سیاستدان ہیں ، انہوں نے 2011 سے 2014 تک وینزویلا کی قومی اسمبلی کی منتخب رکن کے طور پر خدمات انجام دیں، 2018 میں انہیں بی بی سی کی 100 خواتین میں شامل کیا گیا۔

ماریہ کورینا کو آئرن لیڈی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، 20 سال پہلے آزاد اور منصفانہ انتخابات کے حق میں آواز اٹھائی۔

واضح رہے امن کا نوبیل انعام (نوبیل پیس پرائز) اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ملکوں کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل فوجیں ختم یا کم کرنے، اور امن کے قیام اور فروغ کے لیے سب سے زیادہ یا بہترین کام کیا ہو۔

نوبیل انعام سویڈن کی کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے جنھوں نے ڈائنامائٹ (بارود) ایجاد کیا۔ انھوں نے اپنے تقریباً تمام اثاثے یہ انعامات دینے کے لیے ایک فنڈ میں جمع کرا دیے تھے اور  سال 1901 میں پہلی مرتبہ نوبیل انعامات تقسیم کیے گئے تھے۔

Advertisement
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

  • 6 گھنٹے قبل
روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے

  • 6 گھنٹے قبل
منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم

  • 2 گھنٹے قبل
مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز

  • 6 گھنٹے قبل
سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ

  • 6 گھنٹے قبل
ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی

  • 3 گھنٹے قبل
اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان

  • 3 گھنٹے قبل
لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا

  • 8 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

  • 5 گھنٹے قبل
افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement