کے-الیکٹرک نے اس فیصلے پر ردعمل میں جرمانے کو "حیران کن" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے اور اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی ترسیل میں غفلت پر کے-الیکٹرک پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے، جو اسے 15 دن کے اندر جمع کروانا ہوگا۔ یہ کارروائی جنوری 2023 میں ہونے والے ملک گیر بریک ڈاؤن کے بعد کی گئی، جس دوران کے-الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بحالی کے لیے بلیک اسٹارٹ فسیلٹیز استعمال کرنے کی کوششیں ناکام رہیں۔
نیپرا کے مطابق بار بار ٹرپنگ اور ناکام بحالی کی کوششوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے-الیکٹرک نے ان فسیلٹیز کی ضروری موک ٹیسٹنگ نہیں کی، جو بلیک آؤٹ جیسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لائسنس ہولڈر کا مکمل انحصار نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC) کے نیٹ ورک پر اپنی تیاری پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتا ہے۔
اتھارٹی نے مشاہدہ کیا کہ کے-الیکٹرک نیپرا قوانین، جنریشن رولز 2000 اور گرڈ کوڈ کے متعدد سیکشنز پر عمل کرنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔ نیپرا نے خبردار کیا کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو اسے نیپرا ایکٹ اور فائن ریگولیشنز 2021 کے تحت واجب الادا محصولات کے طور پر وصول کیا جائے گا۔
دوسری جانب، کے-الیکٹرک نے اس فیصلے پر ردعمل میں جرمانے کو "حیران کن" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے اور اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔

قومی ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ
- ایک گھنٹہ قبل

کوئٹہ کی شہری یونین کونسلوں کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- ایک گھنٹہ قبل

گوگل کی پنجاب میں ’’ کروم بُک‘‘کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے فیکٹری کے قیام کی پیشکش
- 3 گھنٹے قبل

ڈی پی او شمالی وزیرستان کے سکواڈ پر نامعلوم افراد کے حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
- 4 گھنٹے قبل

حکومتی سرپرستی نہ ملی تو بچی کچھی فلم انڈسٹری نہیں رہے گی، عرفان کھوسٹ کی جی این این نیوز سے گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز’’ہنگور‘‘ پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، نیول چیف
- 3 منٹ قبل

شواہد موجود ہیں کہ بھارت سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں،آئی ایس پی آر
- 10 منٹ قبل

پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں،ٹرمپ کا الزام
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی،آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن ٹربیونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری کو مسترد کردیا
- 2 گھنٹے قبل








.webp&w=3840&q=75)
