پاک -سعودی تعلقات غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہےاس کو مزید مضبوط بنائیں گے،وزیر اعظم
پاکستان ایک اہم علاقائی شراکت دار ہے، جس میں زراعت، معدنیات، توانائی، ٹیکنالوجی، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں بے پناہ امکانات موجود ہیں،پرنس منصور


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہےاس کو سرمایہ کاری اور کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب سے آئے اعلیٰ سطح وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس کے بعد پاکستان سعودی عرب بزنس کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل اور آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔
اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں، گزشتہ 40 سال سے سیاست میں ہوں، پہلی بار60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب گیا تھا، سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا ہوں مگرحالیہ دورہ بالکل منفرد تھا۔
دوران خطاب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سعودی بہن، بھائیوں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے بےمثال محبت دکھائی ہے، ہر مسلمان مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے،ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کا یہ عزم ہمارے تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ نمایاں رہا اور رہے گا، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے۔
.jpg)
شہباز شریف نےمزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عر حقیقی بھائی ہیں اور بھائی ہمیشہ دوسرے بھائی کی مدد کو آتا ہے، مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ کے لیے محافظ رہیں گے، کاروبار اور سرمایہ کاری میں بھی تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ کاروباری خواب حقیقت بنانے کے لیے تجارت،سرمایہ کاری،تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو آگے بڑھائیں گے۔
اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ہمیں سعودی عرب سے سیکھنے کی ضرورت ہے، ہمیں یہ موقع میسر ہے، سعودی عرب بھی ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی متحرک اور وژنری قیادت نے سعودی معاشرے کو بدل کر رکھ دیا۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مل کرکام کریں تو عالمی برادری میں اپنی جگہ مضبوطی سے بنا سکیں گے، سعودی عرب کے حکام بھی معاہدوں پر دستخط کےلیے پُرجوش ہیں۔
اس موقع پر شہزادہ منصوربن محمد آل سعود نے بزنس کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب مشترکہ بزنس کونسل اجلاس کے لیے آئے ہیں، پاکستان آنے سے قبل سعودی عرب کے تمام اہم وزرا سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وزرا کو پاکستان میں ممکنہ سٹریٹیجک منصوبوں سے آگاہ کیا، سعودی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
شہزادہ منصور بن محمد السعود نے پاکستان کی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری اصلاحاتی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق پاکستان کے ساتھ طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اہم علاقائی شراکت دار ہے، جس میں زراعت، معدنیات، توانائی، ٹیکنالوجی، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔
شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جن شعبوں پر زور دیا ہم بھی انہی پر توجہ دے رہے ہیں۔

افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہےکہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،اسحاق ڈار
- 4 گھنٹے قبل

عراق پر امریکی حملے کے ماسٹرمائنڈ سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا منشیات ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق
- 5 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم رواں ماہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا حتمی پلان تیار
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی،سوریا کمار یادو،حارث رؤف،صاحبزادہ فرحان کوسزائیں سنادی گئیں
- 8 گھنٹے قبل

حکومت 27ویں آئینی ترمیم خود لا رہی ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،اسحاق ڈار
- 6 گھنٹے قبل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرا ائیرپورٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور کی ٹیم چیمپئن قرار
- 9 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل

صدر زرداری کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل









