اورکزئی آپریشن میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم،فیؒلڈ مارشل کی شرکت
قوم دہشت گردی کے خلاف مضبوط اور پختہ عزم رکھتی ہے اور شہداء کی قربانی اس بات کا غماز ہے کہ قوم اپنی مادر وطن کا دفاع کسی بھی قیمت پر کرے گی،شہباز شریف

.webp&w=3840&q=75)
راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم ’فتنہ الخوارج‘ کے خلاف خفیہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 11 بہادر سپوتوں میں شامل لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، فوجی و سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں افسران ان گیارہ بہادر سپوتوں میں شامل تھے جو ضلع اورکزئی میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد گروہ "فتنہ الخوارج" کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے اورکزئی کے اس واقعے میں شہید ہونے والے گیارہ جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف مضبوط اور پختہ عزم رکھتی ہے اور شہداء کی قربانی اس بات کا غماز ہے کہ قوم اپنی مادر وطن کا دفاع کسی بھی قیمت پر کرے گی۔
شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ایک آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں افسران سمیت 11 جوان شہید ہوگئے۔

افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہےکہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،اسحاق ڈار
- 6 گھنٹے قبل

چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی،سوریا کمار یادو،حارث رؤف،صاحبزادہ فرحان کوسزائیں سنادی گئیں
- 10 گھنٹے قبل

صدر زرداری کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 12 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم رواں ماہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا حتمی پلان تیار
- 13 گھنٹے قبل

حکومت 27ویں آئینی ترمیم خود لا رہی ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،اسحاق ڈار
- 8 گھنٹے قبل

عراق پر امریکی حملے کے ماسٹرمائنڈ سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا منشیات ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرا ائیرپورٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور کی ٹیم چیمپئن قرار
- 11 گھنٹے قبل









