Advertisement
پاکستان

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل

اگربعد ازاں آرڈر واپس ہوگیا تو درخواست گزار کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیسے ہوگا؟ جسٹس اقبال سندھ ہائی کورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Oct 3rd 2025, 12:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ  نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کردیا۔ 

سندھ ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر عمران صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت رجسٹرار جامعہ کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں پرسوں نوٹس ملا ہے،جواب کے لیے مہلت دی جائے، اس پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے پوچھا کہ جواب کے لیے آپ کو کتنا وقت چاہیے؟ آپ کو مہلت دیتے ہیں لیکن اگر اس دوران درخواست گزار کے خلاف کوئی کارروائی ہوگئی تو کیا ہوگا؟

اس موقع پر بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو جواب کیلئے مہلت دے دیں لیکن تب تک آرڈر معطل کردیں۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ اگربعد ازاں آرڈر واپس ہوگیا تو درخواست گزار کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیسے ہوگا؟ اس کا کون ذمے دار ہوگا؟ یہاں ایک بندے کی زندگی بھر کی کمائی داؤ پر لگی ہے، ڈگری کے معاملے پر کیا متاثرہ فریق کو نوٹس دیا گیا تھا؟ 

رجسٹرار نے بتایا کہ میری پوسٹنگ نئی ہے، مجھے اس کا علم نہیں، اس پر جسٹس اقبال نے کہا کہ آپ اگر عدالت آئے ہیں تو جواب تو دینا پڑے گا، ہوسکتا ہے ذاتی مفاد کی  وجہ سے درخواست گزار کے خلاف کارروائی کی گئی ہو، 30،35 سال بعد اگر کوئی درخواست دیتا ہے تو متاثرہ فرد کو بلانا چاہیے نہ، فریقین کو سنے بغیر کیے گئے عدالتی فیصلے کی بھی اہمیت نہیں ہوتی،  ایکس پارٹی ججمنٹ کو اچھا ججمنٹ نہیں سمجھا جاتا۔

بعد ازاں عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کردیا اور درخواست کی مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی نے 26 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کی تھی۔

Advertisement
اوورسیز انوسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سروے ،73 فیصدغیر ملکی سرمایہ کاروں کا  پاکستان پر اظہار اعتماد

اوورسیز انوسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سروے ،73 فیصدغیر ملکی سرمایہ کاروں کا  پاکستان پر اظہار اعتماد

  • 9 گھنٹے قبل
وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیسز رپورٹ،64 مریض زیر علاج

وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیسز رپورٹ،64 مریض زیر علاج

  • 4 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے،کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے،صدر مملکت

مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے،کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے،صدر مملکت

  • 8 گھنٹے قبل
 آپریشن سندورکی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹی اور گمراہ کن مہم شروع کر رکھی ہے،عطا تارڑ

 آپریشن سندورکی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹی اور گمراہ کن مہم شروع کر رکھی ہے،عطا تارڑ

  • 8 گھنٹے قبل
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کاجنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کاجنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 3 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت نے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا

صوبائی حکومت نے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا

  • 9 گھنٹے قبل
امریکہ نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی

امریکہ نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی

  • 5 گھنٹے قبل
ایک روز کے اضافے کے بعد سونا آج پھر سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک روز کے اضافے کے بعد سونا آج پھر سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 6 گھنٹے قبل
ڈرامہ’ یہ چوڑیاں‘ دوسرے ہفتے میں داخل ،لالی وڈ سپر اسٹار معمر رانا پہلی مرتبہ اسٹیج پر جلوہ گر

ڈرامہ’ یہ چوڑیاں‘ دوسرے ہفتے میں داخل ،لالی وڈ سپر اسٹار معمر رانا پہلی مرتبہ اسٹیج پر جلوہ گر

  • 9 گھنٹے قبل
پنجاب:سی ٹی ڈی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

پنجاب:سی ٹی ڈی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

  • 8 گھنٹے قبل
لاہور کے بعد اسموگ نے دیگر شہروں کا بھی رخ کر لیا، فضائی آلودگی میں گوجرانوالہ سرفہرست

لاہور کے بعد اسموگ نے دیگر شہروں کا بھی رخ کر لیا، فضائی آلودگی میں گوجرانوالہ سرفہرست

  • 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی مالی سال 2025 میں59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی پزیرائی

وزیراعظم کی مالی سال 2025 میں59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی پزیرائی

  • 4 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement