سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیر اعظم
وزیر اعظم نے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کو مکمل کرنے،فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ مکمل کرنے کی ہدایات دیں


نیویارک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیویارک میں سیلابی صورتحال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے۔
وزیر اعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو امداد و بحالی کے آپریشنز کی اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبوں اور پی ڈی ایم ایز کو تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کو مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ مکمل کیا جائے۔
دوران اجلاس شہباز شریف سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والی موٹروے ایم 5 کے متاثرہ حصے کی بحالی کیلئے این ایچ اے کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موٹروے جلال پور پیر والا کے مقام پر پڑنے والے شگاف کی فوری مرمت کی جائے۔
اس دوران شہباز شریف نے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اقدامات لینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں فصلوں کی کاشت کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں، انہوں نے ہدایت دی کہ آئندہ ایک ہفتے میں نقصانات کے جائزے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے تاکہ بحالی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
دوران اجلاس چیئرمین این ڈی ایم نے وزیرِاعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی، بتایا گیا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ متاثرہ لوگ امدادی کیمپس و خیمہ بستیوں سے واپس اپنے گھروں کو جا چکے ہیں، سندھ میں اس وقت کچھ کیمپس میں لوگ مقیم ہیں، سیلابی پانی تیزی سے اتر رہا ہے جس کے بعد جلد ان لوگوں کی بھی اپنے گھروں میں واپسی ہوجائے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب متاثرین کی بحالی کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے، اجلاس کو فصلوں کے نقصانات اور کسانوں کی بحالی کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- 8 گھنٹے قبل

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
- 8 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت
- 8 گھنٹے قبل

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- 6 گھنٹے قبل

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- 7 گھنٹے قبل

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)





