اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف
نواز شریف نے کہا “ایرانی صدر کی پاکستان آمد کے موقع پر لاہور میں ان کا خیرمقدم کرنا خوشگوار تجربہ تھا۔ ایران کے ساتھ تعلقات کو بہتری کی اعلیٰ ترین سطح تک لے جانا چاہتے ہیں


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران کی اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح پر ہم ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران پاکستانی عوام کی دعائیں اور ہمدردیاں ایران کے ساتھ تھیں۔
یہ بات انہوں نے لاہور میں ایرانی سفیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران کہی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، توانائی اور تجارت کے فروغ سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے پاک ایران تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا۔
نواز شریف نے کہا “ایرانی صدر کی پاکستان آمد کے موقع پر لاہور میں ان کا خیرمقدم کرنا خوشگوار تجربہ تھا۔ ایران کے ساتھ تعلقات کو بہتری کی اعلیٰ ترین سطح تک لے جانا چاہتے ہیں۔ ایران کے رہبرِ اعلیٰ کی شخصیت متاثر کن ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستان کے معاشی حالات اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ بدقسمتی سے سابقہ ادوار میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے، لیکن اب ہم خطے میں بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔”
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا “ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان نے دو طرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دیا ہے۔ ایرانی حکومت اور عوام کی ہمدردی اور یکجہتی ہمارے دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے اور بروقت اقدامات سے ہزاروں قیمتی جانیں بچائی گئیں۔
مریم نواز نے ایرانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا “ایران نے بڑی بہادری سے جنگ لڑی۔ نواز شریف ہمیشہ ایران کے لیے دعاؤں کی تلقین کرتے رہے۔ تعلیم کے دوران فارسی زبان بطور مضمون پڑھی تھی۔”
ایرانی سفیر نے اس موقع پر کہا “ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات نہایت متاثر کن ہیں۔ ایرانی حکومت اور عوام، پاکستان کی قیادت اور عوام کی بھرپور حمایت پر شکر گزار ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں۔”

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- an hour ago

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- an hour ago

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- 2 hours ago

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- an hour ago

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- an hour ago
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- 27 minutes ago

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- an hour ago

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- 2 hours ago

آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کیا ہو گی؟
- 3 hours ago

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- 39 minutes ago

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- an hour ago

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
- 22 minutes ago