سعودی عرب نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے
وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں سعودی سفیر نے امدادی سامان کے پانچ ٹرک پی ڈی ایم اے کے سپرد کیے


سعودی عرب کے کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے پنجاب کے 7 اضلاع کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچا دیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں سعودی سفیر سعید بن نواف المالکی نے امدادی سامان کے پانچ ٹرک پی ڈی ایم اے کے سپرد کیے۔
کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے امدادی سامان 10,000 شیلٹر کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجز پر مشتمل ہے، سیلاب متاثرین کو خیمے، سولر پینلز، ایل ای ڈی، کچن سیٹ، کمبل اور دیگر اشیا کا تحفہ دیا گیا ہے۔ قصور ۔ جھنگ۔ خانیوال ،حافظ اباد۔ چنیوٹ۔ ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان دیا جائے گا۔
شیلٹر کٹ میں خیمہ، سولر پینل، ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن ہے، اس کے علاوہ 95 کلوگرام فوڈ پیکچ میں آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل شامل ہے۔ امدادی سامان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور کنگ سلمان ریلیف اور حیات فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تقسیم کیا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ اخوت اور بھائی چارے کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- an hour ago

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
- 19 minutes ago

آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کیا ہو گی؟
- 3 hours ago
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- 24 minutes ago

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- an hour ago

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- an hour ago

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- an hour ago

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- 36 minutes ago

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- 2 hours ago

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- an hour ago

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- 2 hours ago

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- an hour ago