Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ رولز پر جن ممبران کو اعتراض ہے وہ تحریری رائے دیں، چیف جسٹس

فیسیلیٹیشن سینٹر یکم اکتوبر سے مکمل طور پر کام شروع کر دےگا،جسٹس یحییٰ آفریدی

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Sep 8th 2025, 1:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ رولز پر جن ممبران کو اعتراض ہے وہ تحریری رائے دیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ رولز بنانے کیلئے ججز سے رائے لی تھی اور جن ممبران کو اعتراض ہے وہ تحریری رائے دیں۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ فیسیلیٹیشن سینٹر یکم اکتوبر سے مکمل طور پر کام شروع کر دےگا،  فیسیلیٹیشن سینٹر میں تمام انفارمیشن دی جائے گی، ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کی فراہمی کو موثر بناناہے، ای سروسز کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مقدمات کو جلد نمٹنا ترجیحات میں شامل ہے، عدالتی نظام میں شفافیت انصاف مہیا کرےگا، اس سے قبل جلد کیس مقرر کرنے کی درخواست سال بھر چیف جسٹس کے کمرے میں پڑی رہتی تھیں، آج اعلان کر رہا ہوں کہ ہم نے اندرونی آڈٹ بھی کرایا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ رولز میں ججز کی چھٹیوں کا معاملہ واضح کیا،عدالتی تعطیلات کے دوران کسی جج کو اجازت کی ضرورت نہیں تاہم عام تعطیلات کے علاوہ چھٹی کے لیے بتانا لازمی ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف 64 شکایات کا فیصلہ ہو چکا، 72 شکایات رائے کے لیے ممبران کو دی گئی ہیں،  باقی 65 کیسز رہ گئے ہیں جو ججز کو دے دیے جائیں گے۔ 

چیف جسٹس نے کہا کہ اس مہینےکے آخر تک سپریم جوڈیشل کونسل کی میٹنگ ہوگی،  پہلے آئے کیسز کو پہلے دیکھ رہے ہیں، ہم یہ نہیں کریں گے سب سے نیچے سے کوئی کیس اٹھا کر اوپرلے آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ججز پروٹوکول میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، میرے ساتھ سکیورٹی کی 9 گاڑیاں ہوتی تھیں، میں نے کہا ریڈ زون میں عدالت اور رہائش ہے اتنی سکیورٹی کی ضرورت نہیں، اپنی سکیورٹی کی گاڑیاں کم کر کے صرف دو گاڑیاں رکھی ہیں۔ 

Advertisement
روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل

  • an hour ago
سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

  • an hour ago
وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

  • 2 hours ago
کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک  اور اسپیل کی پیشگوئی

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی

  • an hour ago
اسرائیل  کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

  • 22 minutes ago
سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا

  • 2 hours ago
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا

اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا

  • 27 minutes ago
وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

  • an hour ago
آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور  قیمت کیا ہو گی؟

آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کیا ہو گی؟

  • 3 hours ago
یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق

  • an hour ago
ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  • an hour ago
میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ  ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

  • 39 minutes ago
Advertisement