ملتان: جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچا دی،متعدد بستیاں زیر آب، ایمرجنسی نافذ
پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث شہریوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی


پنجاب کے شہر جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے کے بعد شدید سیلاب کی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے۔ دریا چناب میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھنے سے جلالپور پیروالا سمیت ملحقہ علاقوں میں متعدد بستیاں زیر آب آگئیں۔
پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث شہریوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی۔ حکام کے مطابق، پانی کی سطح مسلسل بڑھنے کی وجہ سے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شہر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دریائے چناب کے ہیڈ پنجند اور ہیڈ ترموں پر پانی کی آمد اور اخراج کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد 6 لاکھ 9 ہزار 669 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ہیڈ ترموں پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 43 ہزار کیوسک ہے۔
حکام نے دریائے چناب کے قریب مقامی بندوں میں شگاف پڑنے کی تصدیق کی ہے، جس سے جلالپور پیروالا سمیت کئی دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح مسلسل بڑھنے کی وجہ سے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شہر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رنگ پور میں پانی کا نیا ریلا پہنچ گیا، چناب کے ساتھ راوی کا پانی شامل ہونے سے دباؤ مزید بڑھ گیا ہے، جلالپور پیر والا کے 60 دیہات زیر آب چکے ہیں، پانی کسی بھی وقت شہر میں داخل ہو سکتا ہے۔
سیلاب کے باعث جلالپور پیروالا میں موضع شاہ رسول اور بیٹ واہی کے زمیندار بند ٹوٹ گئے، جس سے پانی بہادر پور تک پہنچ گیا۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو فوری طور پر نقل مکانی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ملتان میں جلال پور پیر والا میں رات بھر سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ترجمان ریسکیو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ملتان سے 2343 افراد کو سیلابی علاقے سے ریسکیو کیا جا چکا ہے، اب تک 10810 لوگوں کو ملتان کے سیلابی علاقوں سے ریسکیو کیا گیا ہے۔
ملتان کی ضلعی انتظامیہ مجموعی طورپر ساڑھے 3 لاکھ افراد اور 3 لاکھ سے زائد جانوروں کا ایڈوانس انخلاء کروا چکی ہے، ترجمان ریسکیو کے مطابق تمام اضلاع کے سیلابی علاقوں سے حکومت پنجاب 2 ملین افراد اور 1.5 ملین جانوروں کا محفوظ انخلاء کروا چکی ہ
اس وقت 5 ڈرون اور 50 کشتیاں متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے روانہ کی گئی ہیں، جبکہ انتظامیہ شہری بندوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ جھنگ میں دریائے چناب کے دوسرے ریلے سے 300 سے زائد دیہات سیلاب کی زد میں ہیں، جس کے نتیجے میں 2 لاکھ 81 ہزار ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
مظفر گڑھ میں عظمت پور کے علاقے میں بھی بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیر آب آگئیں، اور 7 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ دریائے ستلج میں بھی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، اور سیلاب کا پانی بہاولپور کے ناردرن بائی پاس کے قریب پہنچ کر بستیوں میں داخل ہوگیا ہے۔
اس وقت سیلاب نے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ شہریوں کو مزید بارشوں اور سیلاب کی ممکنہ شدت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- 2 hours ago

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- an hour ago

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- 2 hours ago

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- an hour ago

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 23 minutes ago

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- an hour ago

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- 2 hours ago
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- an hour ago

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 6 minutes ago

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- 2 hours ago

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید
- an hour ago

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- 2 hours ago