Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ نےباضابطہ طور پر امریکی محکمہ دفاع کا نام تبدیل کر کےمحکمہ جنگ رکھ دیا

محکمہ جنگ کے نام کی یہ تبدیلی دنیا کو ایک واضح اور طاقتور پیغام دے گی کہ امریکا کسی بھی چیلنج کے لیے تیار ہے، امریکی صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Sep 6th 2025, 9:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈونلڈ ٹرمپ نےباضابطہ طور پر  امریکی محکمہ دفاع کا نام تبدیل کر کےمحکمہ جنگ رکھ دیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک اہم حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کر کے "ڈپارٹمنٹ آف وار" (محکمہ جنگ) رکھ دیا۔

وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ چیزوں کو ان کے اصل نام سے پکارا جائے۔ ان کے بقول، "محکمہ جنگ کے نام کی یہ تبدیلی دنیا کو ایک واضح اور طاقتور پیغام دے گی کہ امریکا کسی بھی چیلنج کے لیے تیار ہے۔" موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر یہ نیا نام زیادہ موزوں ہے محکمہ جنگ دنیا کو امریکی قوت کا پیغام دے گا۔

اس موقع پر پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے۔ نام کی تبدیلی کے بعد وہ اب باضابطہ طور پر سیکرٹری آف وار (وزیرِ جنگ) کہلائیں گے۔

روس یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے حوالے سے معاہدہ زیر غور ہے ہم نے 7 جنگیں رکوائیں ، یوکرین روس جنگ رکوانا تھوڑا مشکل ہے لیکن ہم متحرک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے مسئلے میں رکاوٹ رویہ ہے۔ یوکرین کو سیکیورٹی ضمانت دینے پر کام کر رہے ہیں۔

محکمہ دفاع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں بھی محکمہ دفاع کو محکمہ جنگ ہی کہا جاتا تھا اور اب بھی وقت آگیا ہے کہ چیزوں کو اصل نام سے پکارا جائے۔

غزہ جنگ بندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس نے 20 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور حال ہی میں کچھ ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ کچھ یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں، امید ہے کہ یہ خبر غلط ہو۔

صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا  تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنا مایوس کن ہے، بھارت کے مسلسل روسی تیل خریدنے پر ٹیرف دگنا کردیا ہے اور بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔

Advertisement
علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان کی مذمت 

علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان کی مذمت 

  • 9 منٹ قبل
سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

  • 4 گھنٹے قبل
یومِ دفاع  پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری  کردیا گیا

یومِ دفاع  پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری  کردیا گیا

  • 3 گھنٹے قبل
ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے

  • 5 گھنٹے قبل
دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ، جھنگ اور خانیوال کے کئی دیہات زیرِ آب

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ، جھنگ اور خانیوال کے کئی دیہات زیرِ آب

  • 3 گھنٹے قبل
آپریشن بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی جب ہم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا، ائیر وائس مارشل

آپریشن بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی جب ہم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا، ائیر وائس مارشل

  • 4 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

سیلاب متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

  • 2 گھنٹے قبل
برطانوی وزیراعظم نےکابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے پاکستانی نژاد شبانہ  محمود کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا

برطانوی وزیراعظم نےکابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے پاکستانی نژاد شبانہ  محمود کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا

  • 5 گھنٹے قبل
خراٹوں سے تنگ آکر بھتیجے نے چچا کو زہر دے دیا،مقدمہ درج 

خراٹوں سے تنگ آکر بھتیجے نے چچا کو زہر دے دیا،مقدمہ درج 

  • چند سیکنڈ قبل
متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

  • 16 گھنٹے قبل
سرکار کی آمد مرحبا!  محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

سرکار کی آمد مرحبا! محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان کے فیصلے ہم کریں گے کہ یہاں کون رہے گا اور کون نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کے فیصلے ہم کریں گے کہ یہاں کون رہے گا اور کون نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement