یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری کردیا گیا
نغمہ معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیا گیا یہ نغمہ معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان نظر آتی ہے۔
In honour of the nations Martyrs on the occasion of Defence and Martyrs Day, #ISPR releases a commemorative song…..Allah Hu
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) September 5, 2025
Remembering the nations Heroes#DefenceDay #Pakistan #COAS pic.twitter.com/uAq0AeC0Zi
نغمے میں پاک افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ’’اللہ ہو‘‘ کی گونج دشمن کو للکار اور وطن سے محبت کا پیغام ہے۔ نغمے میں پاکستان کی مسلح افواج کے دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔
پاک فوج کی جانب سے جاری نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔ اس کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندانہ کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔
نغمے میں ملک کی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو بھی سراہا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا جاری کردہ نیا ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔

جاپان : سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، تیز ہواؤں سے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، 24 افراد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے فلسطینی وفدکی ملاقات، فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، نیول چیف
- 8 منٹ قبل

یوم دفاع پاکستانی عوام میں ایک نیا جذبہ اورجان وطن پر قربان کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے،علی امین
- 3 گھنٹے قبل

بیجنگ :پاکستان اور چین کے درمیان 4 ارب ڈالر کی زرعی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم شہبازشریف کی نواز شریف کے ہمراہ آبائی قبرستان آمد،قرآن خوانی اوردعاکی
- ایک گھنٹہ قبل

انقراہ :ترکیہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا،ترک وزیر دفاع
- ایک منٹ قبل

ناموربالی وڈ اداکار آشیش ورنگ 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکا کی وینزویلا سے کشیدگی کے تناظر میں پورٹو ریکو میں ایف-35 طیاروں کی تعیناتی
- ایک گھنٹہ قبل

سپریم کورٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑا اقدام: لیٹیگنٹس فیسیلی ٹیشن سیل قائم
- 14 منٹ قبل

مانسہرہ :باراتیوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی،2 جاں بحق ،25 زخمی
- 2 گھنٹے قبل