خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ہفتے تک لوڈشیڈنگ سے آزاد بجلی فراہم کریں ، وزیر اعظم
ر لوڈشیڈنگ مسلسل بجلی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کے لیے ضروری کارروائیاں فوری طور پر مکمل کی جائیں


وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتے تک بغیر لوڈشیڈنگ مسلسل بجلی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتے تک بغیر لوڈشیڈنگ مسلسل بجلی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کے لیے ضروری کارروائیاں فوری طور پر مکمل کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امدادی سامان پر مشتمل ٹرکوں کی تعداد کو فوراً دوگنا کیا جائے اور وزیر آبی وسائل معین وٹو آزاد کشمیر اور وزیر عوامی امور رانا مبشر صوابی میں امدادی کاموں کی نگرانی کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزرا امیر مقام، عبدالعلیم خان، اویس خان لغاری اور سردار یوسف نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اور متعلقہ وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز، وفاقی سیکرٹریز، پاک فوج اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں نے فوری ہدایات کے بعد امداد اور بحالی کے لیے اقدامات کیے اور کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو فون کرکے ہر ممکن معاونت کی پیش کش
- 3 گھنٹے قبل

ای سی سی نے مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

کراچی میں شدید بارشیں ،صوبائی حکومت کاکل اسکول بند رکھنے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

آذربائیجان کا دفاعی وفد ائیر ہیڈکوارٹرز کے دورے پر، پاک فضائیہ سے ٹریننگ میں دلچسپی
- 5 گھنٹے قبل

40 ملی میٹر سے زائد بارش کی صورت میں صورتحال خراب ہو جاتی ہے، 100 ملی میٹر بارش ہو چکی ، مئیر کراچی
- 6 گھنٹے قبل

انسداد دہشت گردی ایکٹ آئین اور جمہوریت کے چہرے پر طمانچہ ہے، حافظ حمداللہ
- 6 گھنٹے قبل
مہاراشٹرا میں شدید بارشوں سے 7 افراد ہلاک، ممبئی میں صورتحال خراب
- 7 گھنٹے قبل

کراچی میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری، مختلف علاقوں میں پانی جمع
- 8 گھنٹے قبل

ہدایتکار سید نور اور اداکارہ صائمہ نور فلم " ویلکم ٹو پنجاب" دیکھنے سینما پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلادھار بارش سے شہر کا انفراسٹرکچر متاثر، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی متاثر
- 3 گھنٹے قبل

مصر کی متنازع ٹک ٹاکر ’یاسمین‘ لڑکا نکلا
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، پی آئی اے کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار
- 3 گھنٹے قبل