سوراب کے مختلف علاقوں میں 115 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، پی ڈی ایم اے


بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران زیارت، خضدار، سوراب، جھل مگسی، ہرنائی اور قلات میں بارش ہوئی جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارشوں سے جانی اور مالی نقصانات بھی رپورٹ ہوئے، ہرنائی میں چھت گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے، چھت گرنے سے ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔
ہرنائی کے علاقے گاچینہ میں 3 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 2 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، 1 بچے کو بچانے کے لیےآپریشن جاری ہے، سوراب کے مختلف علاقوں میں 115 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق کچھی میں موسلادھار بارش سے کوئٹہ سبی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی، بولان ندی میں سیلابی ریلے کے باعث بی بی نانی پل کو نقصان پہنچا، شہری پل کی بحالی تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ندی نالوں میں سیلاب کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا، ڈیرہ بگٹی میں بارش کے دوران ایف سی کے اہلکار عوام کو درپیش مشکلات کے وقت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ موجود رہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے شہروں خضدار، آواران، لسبیلہ، پسنی، گوادر، پنجگور، کیچ، شیرانی، پشین، قلعہ عبداللہ، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، قلات، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، لورا لائی اور کوہلو میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقو ں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،کئی فیڈر ٹرپ کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل
دبئی سے اسلام آبادآنے والے شہری میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک گھنٹہ قبل

شہر قائد میں چند گھنٹوں کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی
- 17 منٹ قبل
جی میل صارفین کے لیے گوگل نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

مریم نواز کا جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل
سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کمی
- 2 گھنٹے قبل

وزیر ریلوے کے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے احکامات کو لاہور انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا
- 34 منٹ قبل

ٹرین حادثات کے تدارک کیلئے ہر کوچ میں بریک پاور لازمی قرار
- 3 گھنٹے قبل

بلاک بسٹربالی وڈ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے نامور اداکارانتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

ڈی چوک احتجاج کیس: عدالت نے مزید چار پی ٹی آئی کارکنوں کو سزاسنادی
- 20 منٹ قبل