ہیڈ ماسٹر سعید احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ "اسکول کی فوری مرمت اور بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو


سوات کے علاقے منگلور میں آنے والے شدید سیلاب کے دوران گورنمنٹ پرائمری اسکول کو بھی نقصان پہنچا، تاہم اسکول کے ہیڈ ماسٹر سعید احمد کی بروقت کارروائی نے سیکڑوں بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا لیا۔
سعید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "سیلاب والے روز صبح کے وقت قریبی ندی میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ دیکھا۔ خطرہ محسوس ہوتے ہی فوری طور پر تمام اساتذہ کو بچوں کو چھٹی دینے اور محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت دی۔"
چند ہی منٹوں بعد پانی اسکول میں داخل ہوگیا اور اسکول کی بیرونی دیوار منہدم ہوگئی، جبکہ کلاس رومز اور دفاتر بھی پانی میں ڈوب گئے۔ لیکن ہیڈ ماسٹر کی حاضر دماغی اور قائدانہ صلاحیت کی بدولت تمام 936 بچے محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ہیڈ ماسٹر سعید احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ "اسکول کی فوری مرمت اور بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو۔"
حالیہ دنوں میں سوات سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ منگلور میں یہ واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ اگر بر وقت فیصلے لیے جائیں تو قدرتی آفات کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

محبت پر یقین رکھتی ہوں، دوسری شادی کا دروازہ بند نہیں کیا: ملائکہ اروڑا
- 8 گھنٹے قبل
اسلام آباد پولیس کے افسر کو افغان شہری سے روابط پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے
- 15 گھنٹے قبل

شمالی غزہ پر اسرائیلی قبضہ، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
- 14 گھنٹے قبل

خیرپور اور لودھراں میں ٹرین حادثات: دو بچے جاں بحق، ایک مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
- 6 گھنٹے قبل
بجلی چوری کےنقصانات میں صرف 11 ارب کمی ریکارڈ
- 7 گھنٹے قبل
جنگ کے دوران بھارت کی ہر حکمتِ عملی ہمیں پہلے سے معلوم تھی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

بونیر:سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے شادی والے گھر میں ماتم، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا
- 14 گھنٹے قبل

سینئر صحافی خاور حسین کی پراسرار موت: تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم
- 8 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کو نئے گھر اور محفوظ بستیاں دیں گے، نقصان کا 100 فیصد ازالہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی، برطانوی اخبار
- 16 گھنٹے قبل