ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی آج بھرپور ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے،توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز
فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد شہریوں نےملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں


ویب ڈیسک: ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔
پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پردن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اورچاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد شہریوں نےملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یوم جشن آزادی کے موقع پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گئے، جبکہ سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا شریک ہوئے، جس میں اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، علاقائی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی، یادگار پاکستان پر پھول رکھے اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔
پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا۔
بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف معرکہ حق میں حالیہ فتح نے اس سال یوم آزادی کی تقریبات کے لیے قوم کے جوش و خروش کو بڑھا دیا ہے۔
جی نیوز نیٹورک کی جانب سےپوری دنیامیں بسنے والے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔
قبل ازیں رات 12 بجتے ہی اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، دلفریب مناظر سے شہری محظوظ ہوتے رہے۔
اس کے علاوہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی آزادی کا 78واں جشن ملی جوش و جذبے سے منارہے ہیں جبکہ غیر ملکی سفارت خانوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا :بارشوں سے جانی ومالی نقصان، وزیراعلی کا صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات:سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 5 منٹ قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 12.84 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
- 14 گھنٹے قبل

کینیڈا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ
- 19 منٹ قبل

پاک فوج نے ایک دن کا راشن اور تنخواہ خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وقف کردی
- 2 گھنٹے قبل

قوالی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، ایک دن میں 49 فلسطینی شہید
- 14 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا: مختلف اضلاع میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 332 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کو فوری امداد کی ہدایت، سیلابی تباہی پر ہنگامی اجلاس
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے اموات پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل

روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کی اہم بیٹھک ،یوکرین جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا،ماسکو میں اگلی ملاقات کی دعوت
- 2 گھنٹے قبل