Advertisement
تفریح

اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں کا کراچی آکر لاش وصول کرنے سے انکار

انہوں نے ڈیڑھ سے دو سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا، والد

GNN Web Desk
شائع شدہ 16 hours ago پر Jul 9th 2025, 11:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں کا کراچی آکر لاش وصول کرنے سے انکار

اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے کراچی آکر بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق  مالک مکان سے حمیرا کا نمبر حاصل کیا گیا اور سی ڈی آر نکالا گیا جس کے بعد پولیس کا متوفیہ حمیرا اصغر کے والد اور بھائی سے رابطہ ہوا تاہم حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کردیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سے دو سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا، ایس ایس پی نے حمیرا کے والد کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کراچی پہنچ کرلاش وصول کریں لیکن انہوں نے دوبارہ پولیس نے رابطہ نہیں کیا، کوشش کررہے ہیں کہ گھر والے جلد از جلد آجائیں تاکہ مزید کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے۔ پولیس کوحمیرا کے دوموبائل فونز ملے ہیں جن سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مہزورعلی کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم یا کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں کوئی مشکوک چیز سامنے آئی تو مقدمہ درج کیا جائے گا، وجہ موت کا تعین بھی پوسٹ مارٹم اورکیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہوسکے گا۔ کوشش کی جائے گی کہ مقدمہ اہلخانہ کی مدعیت میں درج ہو تاہم اگر اہلخانہ نے انکارکیا تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرے گی۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے مزید بتایا کہ شوبز انڈسٹری سے ابھی تک کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا جبکہ پڑوسیوں نے بھی حمیرا کو آخری مرتبہ آتے جاتے نہیں دیکھا۔ حمیرا 2024 سے مالک مکان کو کرایہ ادا نہیں کر رہی تھی جس پر مالک مکان نے ان پر کیس کر رکھا تھا۔ 

Advertisement
سونے کی قیمت میں بڑی کمی؛ فی تولہ نرخ 3000 روپے کم ہو گئے

سونے کی قیمت میں بڑی کمی؛ فی تولہ نرخ 3000 روپے کم ہو گئے

  • 10 گھنٹے قبل
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس کو اسٹیٹس میں بھی   مینشن کیا جا سکے گا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس کو اسٹیٹس میں بھی مینشن کیا جا سکے گا

  • 9 گھنٹے قبل
سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ: غیر ملکیوں کو مخصوص علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ: غیر ملکیوں کو مخصوص علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت

  • 6 گھنٹے قبل
نیتن یاہو کا دورہ واشنگٹن بے نتیجہ، غزہ جنگ بندی پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی

نیتن یاہو کا دورہ واشنگٹن بے نتیجہ، غزہ جنگ بندی پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی

  • 6 گھنٹے قبل
جنوبی ایشیا میں ایٹمی کشیدگی میں اضافہ، بھارت کی جارحانہ حکمتِ عملی عالمی خطرہ بن گئی

جنوبی ایشیا میں ایٹمی کشیدگی میں اضافہ، بھارت کی جارحانہ حکمتِ عملی عالمی خطرہ بن گئی

  • 4 گھنٹے قبل
فیصل آباد: آن لائن فراڈ کیس میں گرفتار 149 ملکی و غیر ملکی ملزمان 5 روزہ ریمانڈ پر سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے

فیصل آباد: آن لائن فراڈ کیس میں گرفتار 149 ملکی و غیر ملکی ملزمان 5 روزہ ریمانڈ پر سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان کا چین میں پانڈا بانڈ کے لیے روڈ شو کا  انعقاد

پاکستان کا چین میں پانڈا بانڈ کے لیے روڈ شو کا انعقاد

  • 4 گھنٹے قبل
صدر زرداری کے استعفے کی خبریں بے بنیاد اور جمہوریت مخالف سازش ہیں، شیری رحمٰن

صدر زرداری کے استعفے کی خبریں بے بنیاد اور جمہوریت مخالف سازش ہیں، شیری رحمٰن

  • 10 گھنٹے قبل
یو اے ای بینک کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی شریعہ مطابقت یافتہ فنانسنگ

یو اے ای بینک کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی شریعہ مطابقت یافتہ فنانسنگ

  • 10 گھنٹے قبل
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری: شبمن گل سرفہرست، بابر اعظم دوسرے نمبر پر برقرار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری: شبمن گل سرفہرست، بابر اعظم دوسرے نمبر پر برقرار

  • 10 گھنٹے قبل
ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو ریگولیشن کی طرف پاکستان کا بڑا قدم: ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 منظور

ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو ریگولیشن کی طرف پاکستان کا بڑا قدم: ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 منظور

  • 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے ترک وزرا کی ملاقات: تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اظہار

وزیراعظم سے ترک وزرا کی ملاقات: تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اظہار

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement