ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ
جلوسوں کے راستوں پر دودھ اور شربت کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے


صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں نواں محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
شہر شہر میں شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس نکالے جا رہے ہیں، جلوسوں کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ جلوسوں کے راستوں پر دودھ اور شربت کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
لاہور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہو گا جو اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ، پرانی انارکلی اور دیگر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات میں اختتام پذیر ہو گا، نوحہ خوانی اور نماز ظہرین کے علاوہ نماز مغربین بھی جلوس روٹ کے مختلف نقاط پر ادا کی جائے گی۔
پنجاب پولیس نے 79 جلوسوں کی نگرانی کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں جن میں پولیس، رینجرز اور اہل فورسز بھی شامل ہیں، جلوس کے راستوں پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز نصب کیے گئے ہیں، جلوس کی نگرانی کیمروں کی مدد سے بھی کی جا رہی ہے اور سنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر دکانیں اور مارکیٹیں سیل کر دی گئی ہیں، ایم اے جناح روڈ کے اطراف کنٹینر رکھ کر سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔
صدر، ایمپریس مارکیٹ، پریڈی سٹریٹ اور کھارادر سمیت دیگر مختلف علاقوں میں بھی کنٹینر رکھ کر سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔
جلوس کی سکیورٹی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ اور رینجرز اہلکار بھی الرٹ ہیں، گزشتہ روز 8 محرم کا جلوس بھی سخت سکیورٹی میں نکالا گیا تھا اور اس دوران بھی موبائل فون سروس معطل رہی تھی۔
علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور دیگر شہروں سے بھی جلوس برآمد ہوں گے جس میں عزادار نوحہ خوانی، ماتم داری، سینہ کوبی اور زنجیر زنی بھی کریں گے۔
ادھر سندھ کے شہر سکھر کے علاقے روہڑی میں 500 سالہ تاریخی کربلائے معلیٰ کا 9 محرم کا نو ڈھالہ تعزیہ جلوس برآمد ہو گیا، جلوس یوم عاشور کی شام ختم ہو گا جس کے باعث بعض علاقوں میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہے۔
ملتان میں قدیمی امام بارگاہ ممتاز آباد سے علم اور تعزیہ کا جلوس برآمد ہوگا، ڈیرہ اسماعیل خان میں آج نو محرم کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہو گیا ہے جو مسجد یاعلی پر اختتام

سویڈن نے پاکستان کیلئے ویزا سروسز بحال کر دیں
- 10 گھنٹے قبل

چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی
- 11 گھنٹے قبل

ٹریفک خلاف ورزی پر جنید صفدر کا چالان، خوش دلی سے قبول کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ممکنہ سیلابی صورتحال پر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، فوری حفاظتی اقدامات کا حکم
- 10 گھنٹے قبل

ملک کی چاروں ہائیکورٹس میں نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی، نوٹیفکیشنز جاری
- 8 گھنٹے قبل

سیف سٹی کراچی کی تکمیل سے جرائم میں نمایاں کمی آئے گی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
- 11 گھنٹے قبل
چیٹ جی پی ٹی نے 10 سالہ نامعلوم بیماری کی تشخیص کر دی، ڈاکٹر بھی حیران
- 12 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن کا مفاد پرست عناصر کو دوٹوک پیغام: بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈہ بند کریں
- 13 گھنٹے قبل
نئے مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ کا شاندار آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند
- 12 گھنٹے قبل

سینیٹ انتخابات: خیبرپختونخوا میں 21 جولائی کو پولنگ، 16 امیدوار جنرل نشستوں پر میدان میں
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان میں پہلی بار ایف بی آر کا مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز نظام متعارف، 92 فیصد کارکردگی میں بہتری
- 13 گھنٹے قبل