Advertisement
پاکستان

قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے، دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،چئیرمین بلاول بھٹو

سانحہ جعفر ایکسپریس قابل مذمت ہے، کامیابی سے آپریشن مکمل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بلاول بھٹو

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Mar 14th 2025, 10:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے، دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،چئیرمین بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔
کراچی میں سندھ جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوانوں کی ترقی میرا وژن ہے، ہم نے سندھ کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔
چئیرمین پی پی نے کہا کہ پورے سندھ کی معیشت پرائیوٹ سیکٹر چلاتا ہے، روزگار کے مواقع عوام کو فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، آئی ٹی کے استعمال سے آئی ورک فار سندھ پورٹل بنایا ہے، اس صوبے کے نوجوان اور جاب کریئیٹر کو دعوت دیتا ہوں کہ اس پلیٹ فارم پر آئیں، ماڈرن ٹیکنالوجی سے پرائیویٹ سیکٹر سے ملکر نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس قابل مذمت ہے، کامیابی سے آپریشن مکمل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بہت تیزی اور بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ایک سال کی رپورٹ پیش کر کے عوام کو بریف کیا، مراد علی شاہ نے زبردست انداز میں اپنے کام بتائے اور اپنے وژن بتایا،ان کا کہنا تھا کہ کل سندھ اسمبلی اجلاس میں پانی کی تقسیم پر ارکان کا موقف لیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کے تحفظات وفاق تک پہنچا رہے ہیں، پی ٹی آئی دور میں 2 کینالز بنانے کا معاملہ آیا تو جام خان شورو، نثار کھوڑو نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، اپنی جغرافیائی اورعلاقائی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہوگی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے، حکومتی کوششوں سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہورہا جسے ویلکم کرتے ہیں، عوام تک ریلیف پہنچانے میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔

Advertisement
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، کرپشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات

ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، کرپشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات

  • ایک گھنٹہ قبل
کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ   لاش برآمد

کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد

  • 3 گھنٹے قبل
کرک: درندہ صفت شخص نے  بڑے بھائی، بھابی اور دو بھتیجوں کو قتل کر دیا

کرک: درندہ صفت شخص نے بڑے بھائی، بھابی اور دو بھتیجوں کو قتل کر دیا

  • 5 گھنٹے قبل
بہاولپور : مسافر کوچ اور  کار میں تصادم،  ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

بہاولپور : مسافر کوچ اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

  • 5 گھنٹے قبل
پاور ڈویژن کی  بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید

پاور ڈویژن کی بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید

  • 3 گھنٹے قبل
یوکرین جنگ ،شمالی کوریا  کا  روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

یوکرین جنگ ،شمالی کوریا کا روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
امریکہ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکہ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
مون سون کے ایک اور طاقتور اسپیل داخل،  گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

مون سون کے ایک اور طاقتور اسپیل داخل، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • 4 گھنٹے قبل
دنیا بھر میں کشمیری عوام   یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری عوام یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں

  • 3 گھنٹے قبل
ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف

ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف

  • 3 گھنٹے قبل
سعودی   ایئرلائن " فلائی اڈیل" کا  پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان

سعودی ایئرلائن " فلائی اڈیل" کا پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان

  • ایک منٹ قبل
پی ٹی آئی کا  90 روز کی تحریک کا اعلان، تحریک میں آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈا پور

پی ٹی آئی کا 90 روز کی تحریک کا اعلان، تحریک میں آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈا پور

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement