جی این این سوشل

تجارت

پاور ڈویژن کی سولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید

پاور ڈویژن نے کہا کہ غریبوں کو مزید بوجھ سے بچانے کے لیے ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاور ڈویژن کی سولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے ہفتہ کے روز سولر پینلز  پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ سولر پاور فکسڈ ٹیکس کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔


سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے اس سلسلے میں حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی ہے۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ 2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد نظام میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا۔ ایک ایسا مرحلہ آیا ہے جہاں سولرائزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔


پاور ڈویژن نے کہا کہ غریبوں کو مزید بوجھ سے بچانے کے لیے ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

پاکستان

ظل شاہ قتل کیس: فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ظل شاہ قتل کیس: فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری  کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظوری کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق کو چھپایا، فواد چوہدری نے بتایا نہیں کہ ایک شخص کی گاڑی سے ظل شاہ کا حادثہ ہوا۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے دریافت کیا کہ کیا فواد چوہدری پر لگایا گیا الزام قابل ضمانت ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ جی وہ الزام قابل ضمانت ہے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

یاد رہے کہ 8 مارچ کو لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا تھا جبکہ اس دوران پی ٹی آئی کا کارکن علی بلال (ظل شاہ) جاں بحق ہوگیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سی پیک ٹو پر کام میں اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں، وزیر اعظم

شہباز شریف کی چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی پیک ٹو پر کام میں اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں، وزیر اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال کرنے کیلئے ملکی درآمدات بالخصوص حکومت کی جانب سے درآمد کی جانے والی اشیاء کا ایک خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک ٹو پر کام میں وزارتوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں، چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چینی سرمایہ کاری کے تحت دیگر منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کو سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے ملکی درآمدات بالخصوص حکومت کی جانب سے درآمد کی جانے والی اشیاء کا ایک خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے سی پیک ٹو پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے تمام وزارتوں کو آپسی روابط مربوط کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک ٹو پر کام میں وزارتوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں۔ چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کا مزید فروغ خوش آئند ہے۔ چین پاکستان اقتصادی شراکت داری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، متعلقہ افسران و ادارے یقینی بنائیں کہ دونوں ممالک کیلئے اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اٹارنی جنرل آف پاکستان کی عدلیہ میں مبینہ مداخلت کی تردید

تاثر دیا جارہا ہے کہ عدلیہ یا ایگزیکٹو کے درمیان تعلقات خراب ہیں، منصور اعوان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اٹارنی جنرل  آف پاکستان کی  عدلیہ میں مبینہ مداخلت کی تردید

اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان نے کہا ہے کہا حکومت یا ریاستی ادارے کے کسی بھی افسر نے کسی قسم کا نہ براہ راست رابطہ کیا ہے، نہ وہ کرتے ہیں اور نہ کرسکتے ہیں۔

جسٹس بابر ستار کے خط پر درعمل دیتے ہوئے منصور اعوان کا کہنا تھا کہ آج کل تاثر دیا جارہا ہے کہ عدلیہ یا ایگزیکٹو کے درمیان تعلقات خراب ہیں۔ ریاست کی کچھ حساس معلومات ہوتی ہیں، حساس معلومات کے حوالے سے اٹارنی جنرل یا ایڈووکیٹ جنرل  رابطہ کرتے ہیں۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نہ حکومت نہ ہی ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے نہ کرسکتا ہے، ایسا تاثر  بنایا جا رہا ہے جیسے عدلیہ  اور ایگزیکٹو کے درمیان تعلقات خراب ہو رہے ہیں، درخواست کی گئی تھی کہ سرویلینس سے متعلق معاملات پر بریفنگ ان کیمرا کی جائے، بدقسمتی سے تاثر کچھ ایسا لیا گیا کہ کیس کا فیصلہ کسی ایک رخ  پر کردیا  جائے ایسا نہیں تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ کمیونی کیشن کی، ایک خط لکھا، اس خط کی روشنی میں یا اس خط کے مندرجات رپورٹ کچھ اس طرح سے ہوئے جس سے یہ تاثر جا رہا ہے کہ جیسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کوئی مداخلت ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ان جج صاحب کو ایک مخصوص کیس کے حوالے سے کوئی پیغام اس طرح کا گیا یا انہوں نے سمجھا یا کسی ایسے شخص کی طرف سے گیا جو نہیں جانا چاہیے تو میں نے سوچا کہ میں اس چیز کی وضاحت ضرور کردوں۔

منصور اعوان نے مزید کہا کہ خط لکھنے کا مقصد مداخلت نہیں ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کے خط کا متن سوشل میڈیا پر بھی آیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں مداخلت کا تاثر دیا جارہا ہے۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آڈیولیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا کہ پیچھے ہٹ جاؤ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll