جی این این سوشل

کھیل

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

قومی ہاکی ٹیم ریکنگ میں 15ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے نئی رینکنگ جاری کر دی۔

عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجیم دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، اذلان شاہ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی،قومی ہاکی ٹیم ریکنگ میں 15ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئی۔ دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی کپ جیتنے پر جاپان عالمی رینکنگ میں 16ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان نے پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں شکست دیتے ہوئے ٹرافی جیت لی۔ جاپان نے پاکستان کے خلاف 5 میں سے 4 گول کیے جبکہ پاکستان 5 پینلٹی شاٹس میں سے صرف ایک ہی گول کر سکاتھا۔

جاپانی کیپر نے پاکستان کے تمام وار ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھاری مارجن سے فتح دلوائی۔

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 3 سو روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمتوں میں 429 روپے کمی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 18 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکار ڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کی کمی کے بعد 2339کی سطح پر آگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا کا فلسطینیوں کے لیے ویزوں کی تعداد میں اضافہ

کینیڈا نے 5 ہزار فلسطینیوں کو ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا کا  فلسطینیوں کے لیے ویزوں کی تعداد میں اضافہ

کینیڈا نے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے ویزوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے، اب 5 ہزار فلسطینیوں کو ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی طرف سے یہ ویزا سہولت کینیڈا میں رہنے والوں کے فلسطینی رشتہ داروں کے لیے اعلان کی گئی تھی جو غزہ میں رہتے تھے مگر اب جنگ کی وجہ سے متاثر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے ابتدائی طور پر ویزوں کی یہ تعداد ایک ہزار مقرر کی گئی تھی ، تاہم غزہ میں جنگ کے مسلسل جاری رہنے کے باعث اس تعداد میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ فلسطینیوں کے لیے یہ رہائشی ویزا ماہ دسمبر میں شروع کیا گیا تھا۔

تاہم فی الحال فلسطینیوں کے لیے غزہ سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہے، اسرائیل نے غزہ کی سخت ناکہ بندی کرکے ان پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ کینیڈا کے حکام کی طرف سے عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو وہ ویزوں کی اس تعداد میں اضافہ کر سکتے ہی۔

وزیر برائے امیگریشن امور کینیڈا مارک ملر نے کہا کہ  فلسطینیوں کا غزہ سے نکلنا اس وقت ممکن نہیں ہے۔ لیکن یہ صورتحال جب بھی بدلے گی وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

وزارت امیگریشن کے ترجمان نے بتایا 448 غزہ کے فلسطینیوں کو عارضی ویزا جاری کیا گیا ہے۔ جن میں سے 254 اس خصوصی ویزا پروگرام کے علاوہ ہیں۔ نیز اب تک 41 فلسطینی کینیڈا پہنچ چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

خلیل الر حمٰن قمر کا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ

نئی فلم ” مرزا جٹ” میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کریں گی، خلیل الرحمن قمر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خلیل الر حمٰن قمر کا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ

مشہور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان کردیا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا کہ ان کی نئی فلم ” مرزا جٹ” میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کریں گی۔ فلم کے ہیرو ہمایوں سعید ہوں گے جبکہ سینئر اداکار سہیل خان بھی کاسٹ میں شامل ہوں گے۔

ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ  کام تو کرنا ہے نا۔ ماہرہ خان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں تاہم کام اپنی جگہ پر ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے خود پر تنقید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمر نے  مختلف انٹرویوزمیں ان کے لیے انتہائی سخت بیانات دئیے تھے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll