جی این این سوشل

دنیا

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آسٹریلیا کے علاقے ماؤنٹ بیوٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور مسافر دونوں جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جنہیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تحقیقاتی ٹیم اور ریسکیو اہلکار تاحال جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔

پاکستان

مادر وطن کےدفاع کے لئے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، آرمی چیف

ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مادر وطن کےدفاع کے لئے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مادر وطن کےدفاع کے لئے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازات سے نوازا، شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے جبکہ افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت اور دیگر ایوارڈز دیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ نے شہداء اور غازیوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کے لیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، مادر وطن کے لیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہداء کے بہادر خاندانوں کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیروز ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہماری آزادی، سلامتی ان بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرحون منت ہے، ہمارے شہداء در حقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

شہباز شریف نے اپنا استعفیٰ پارٹی قائد میاں نواز شریف کو بھجوا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدےسے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیاگیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنا استعفیٰ پارٹی قائد میاں نواز شریف کو بھجوا دیا۔

(ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کردیا جس کے مطابق اجلاس 18 مئی ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق پارٹی سمجھتی ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی پر پوری طرح توجہ نہیں دے پارہے لہٰذا پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کے میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔

پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت طلب کیا گیا ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق

مذاکرات میں غریب طبقے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی اتفاق کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق، آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلیے۔

آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان وزارت خزانہ میں تعارفی سیشن ہوا جس میں پاکستان کی طرف سے وزیرخزانہ، سیکرٹری خزانہ،  چیئرمین ایف بی آر  اورگورنراسٹیٹ بینک موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کیے گئے جب کہ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران  حکومت اسٹیٹ بینک سے  قرض نہیں لے گی۔

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف نے بیرونی ادائیگیاں بلا تاخیر اور بروقت ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے، ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ ادائیگیاں بروقت کرنے کا پابند ہوگا جب کہ زرمبادلہ ذخائربہتر بنانے اور ادائیگیوں کیلئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کا اجراء کیا جائے گا، درآمدات پرپابندی نہیں ہوگی اورانٹرنیشنل ٹرانزیکشنز کیلئے بھی پابندی عائد نہیں کی جائےگی۔

اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی معلومات آئی ایم ایف کو بھیجی جائیں گی، آئی ایم ایف،  ایف بی آر، شماریات بیورو اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی معلومات لےگا۔

مذاکرات میں غریب طبقے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تقریباً دو ہفتے تک جاری رہیں گے، پاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر سے زائد کا بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کیلئے پر امید ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll