جی این این سوشل

تفریح

عید سے قبل آئمہ بیگ نے نیا گانا ریلیز کرنے کا عندیہ د ے دیا

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر کے مطابق وہ اپنا تازہ ترین گانا 11 اپریل کو ریلیز کرنے والی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عید سے قبل آئمہ بیگ نے نیا گانا ریلیز کرنے کا عندیہ د ے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے عیدالفطر کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کی مقبول ترین گلوکاروں میں سے ایک گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز میں لکھا کہ کافی عرصہ ہو گیا ہے، آخر کار اس عید پر ایک گانا ریلیز کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر کے مطابق وہ اپنا تازہ ترین گانا 11 اپریل کو ریلیز کرنے والی ہیں۔

آئمہ بیگ نے اپنے اگلے گانے کا پوسٹر اور اس کا ٹائٹل اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر اس تفصیل کے ساتھ پوسٹ کیا کہ ہم نے یہ گانا کافی عرصہ پہلے بنایا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ اب اسے اس عید پر 11 اپریل 2024 کو ریلیز کرنے کا بہترین وقت ہے۔

پاکستان

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

محنت کشوں کےعالمی دن کےموقع صدرمملکت  آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےخصوصی پیغام جاری کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محنت کشوں کی صحت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،موجودہ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔

صدر مملکت آصف زرادی کا کہنا تھا کہ آج ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں ریاست کا اہم کردار ہے،ملکی ترقی کے لیے مزدوروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے انتھک کوششیں کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، جنرل عاصم منیر سے برطانوی فوج کے نامزد سی جی ایس کی ملاقات

ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، جنرل عاصم منیر سے برطانوی فوج کے نامزد سی جی ایس کی ملاقات

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی فوج کے نامزد سی جی ایس نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی ، آرمی چیف نے دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رولینڈ والکر کو برطانوی چیف آف اسٹاف نامز ہونے پر مبارکباد دی۔

جنرل عاصم منیر نے پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس سے خطاب کیا ، نامزد برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز بھی مقررین میں شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں مختلف شعبوں میں ماہرین،دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی نمائندوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک برطانیہ سٹیبلائزیشن کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی ڈائیلاگ ہے، کانفرنس کیلئے برطانیہ کا30رکنی وفد29اپریل سے3مئی تک پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ برطانوی وفد کی قیادت سٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کررہے ہیں، کانفرنس میں عالمی ،علاقائی امور سمیت قومی سلامتی ،علاقائی امن واستحکام پر بات ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

پاکستان کسان اتحاد کا کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

گندم کی خریداری کے معاملے پر پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔

پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی بے حسی کے خلاف کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ 

پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ خوراک کے ذرائع کا بتانا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینےکا سلسلہ شروع کیا جائے گا جب کہ فلور ملز سیڈ ملز اور  آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے۔ 

دوسری طرف گندم کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہوئی ہے،لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلےمیں چند روز میں آٹھ سو روپے کلو کمی آئی ہے۔

لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 سے کم ہو کر 2000 روپے پر آگئی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے قیمت میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہوگئی ہے۔گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز مالکان کسانوں سے گندم خرید رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی مکمل ختم کرے، دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll