جی این این سوشل

پاکستان

پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کےمابین مشق انسپائرڈیونین کاانعقاد

مشق انسپائرڈ یونین 2024 دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات کی مظہر ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کےمابین مشق انسپائرڈیونین کاانعقاد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق انسپائرڈ یونین 2024 کا کراچی میں انعقادکیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق تین روزہ مشق میں یو ایس میرین کور، کوسٹ گارڈز، ڈائیونگ، لیگل، نیول کنسٹرکشن فورس، سول افیئرز اور میڈیکل ٹیموں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران امریکی بحریہ کے کمانڈر سی ٹی ایف۔ 52 نے کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کوسٹ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشق کا مقصد خطے میں محفوظ اور پائیدار سمندری ماحول اور دونوں بحری افواج کے مابین تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مشق انسپائرڈ یونین 2024 دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات کی مظہر ہے۔

پاکستان

پاک افغان بارڈر آج سے تین روز کیلئے بند

طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے تین دن تک بند رہے گا جبکہ بارڈر ایکسپورٹ، امپورٹ مال بردار گاڑیوں کے لئے کھلا رہے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند

پاک افغان طورخم بارڈر تین روز کےلئے بند کر دیا گیا ۔

طورخم بارڈر آج سے 19 مئی تک بند رہے گا۔ طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے تین دن تک بند رہے گا جبکہ بارڈر ایکسپورٹ، امپورٹ مال بردار گاڑیوں کے لئے کھلا رہے گا۔

حکام نے کہا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن حکام اپنا سسٹم نئے دفاتر میں منتقل کررہے ہیں اس لیے بارڈر کو بند رکھا گیا ہے، پیر کے روز سے پاک افغان بارڈر مکمل طور پر کھل جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی پرویزملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی پرویز نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مسلم لیگ ن کے منتخب رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ایوان صدراسلام آباد میں تقریب حلف برداری ہوئی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد ایم این اے علی پرویز ملک کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم این ایز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے کامیابی حاصل کی تھی ، عام انتخابات میں یہ نشست وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیتنے کے بعد چھوڑی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد  سونے کی قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد   سونے کی قیمت میں معمولی کمی

دو روز مسلسل اضافے کے بعد  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے کم ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 48 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 6 ڈالر کم ہونے کے بعد فی اونس 2384 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll