Advertisement

قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے  میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان

صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں قازقستان کے صدر بھی موجود تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر Nov 7th 2025, 9:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے  میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ قازقستان نے باضابطہ طور پر معاہدہ ابراہیمی  میں شمولیت اختیار کرلی۔

صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں قازقستان کے صدر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ قازقستان باضابطہ طور پر معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہوگیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ قازقستان ان کی دوسری مدتِ صدارت میں معاہدہ ابرہیمی میں شامل ہونے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے قازقستان کو  ایک شاندار ملک اور  باصلاحیت قیادت رکھنے والی قوم قرار دیا اور کہا کہ  معاہدہ ابراہیمی میں قازقستان کی شمولیت دنیا میں امن، تعاون اور خوشحالی کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ دیگر ممالک بھی جلد معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہوجائیں گے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ  آج رات ایک اور  ملک ’معاہدہ ابراہیمی ‘ میں شامل ہونے کا اعلان کرے گا جس کے تحت اسرائیل اور مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ معاہدہ ابراہیمی اسرائیل اور مسلم ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام سے متعلق ہیں۔ یہ معاہدہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں طے پایا تھا۔

اس معاہدے کے تحت اسرائیل 4 مسلم ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہوا تھا، ان ممالک میں  متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش اور سوڈان شامل تھے۔

Advertisement
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • ایک گھنٹہ قبل
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • ایک دن قبل
فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور ایران دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں، شہباز شریف

پاکستان اور ایران دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں، شہباز شریف

  • ایک منٹ قبل
ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی  آج بھی 14 پروازیں منسوخ

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی آج بھی 14 پروازیں منسوخ

  • 2 گھنٹے قبل
آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی

آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی

  • 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم  آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے  باکو  روانہ

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے باکو روانہ

  • 5 منٹ قبل
بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان

  • 21 گھنٹے قبل
چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا  اسلام آباد سے گرفتار

چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار

  • 3 گھنٹے قبل
ٹرمپ  انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں

  • 21 گھنٹے قبل
مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement