معرکہ حق سے قوم کا پاک فوج پر اعتماد مزید بلند ہوا، ہم نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی،فیلڈ مارشل
اللہ کی مدد سے ہم پاک سر زمین کا ایک انچ بھی نہیں کھوئیں گے، دشمن پاکستان کی مسلح افواج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا چاہتا ہے،سید عاصم منیر


کاکول: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا بڑے ازلی دشمن کو شکست دے کر عسکری صلاحیتوں کا لوہا منوایا، معرکہ حق میں بھارت کے خلاف عظیم فتح کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کو نیا اعتماد دیا، اللہ تعالیٰ کی مدد اور قوم کی حمایت سے سرحدوں کے دفاع میں کامیاب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم اے کاکول میں 152 ویں لانگ کورس، 37 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں اینٹی گریٹٹ کورس اور 26 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاس آؤٹ والوں میں 40 دوست ممالک کے فوجی بھی شامل ہیں جن کا تعلق عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، سری لنکا، یمن، نائیجیریا اور بنگلا دیش سے ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص سے قوم کا پاک فوج پر اعتماد مزید بلند ہوا، ہم نے خود سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دیتے ہوئے وارفیئر میں برتری ثابت کی اورعالمی برادری کا وقار اور داد حاصل کی۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے نیاد الزمات لگائے گئے، بھارتی جارحیت کے خلاف قوم پہلے سے زیادہ متحد اور یک زبان ہوئی اور قوم کی حمایت سے سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔
دوران خطاب فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ پاکستان نے ازلی دشمن کےخلاف انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کرتے ہوئے رافیل طیاروں کو مار گرایا گیا، دشمن کی متعدد بیسز بشمول ایس400 سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان نے ملٹی ڈومین وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا، اللہ کےفضل اور قومی عزم کے ساتھ ہم نےمن حیث القوم متحد ہو کر فولادی دیوار کی مانند دشمن کا مقابلہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت نے جنگ میں ناکامی کے بعد ریاستی سرپرستی میں فتنۃ الخوارج کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کو اسپانسر کرنے کا عمل تیز کر دیا، اللہ کی مدد سے ہم پاک سر زمین کا ایک انچ بھی نہیں کھوئیں گے، دشمن پاکستان کی مسلح افواج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا چاہتا ہے۔
فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند لوگوں کا ملک ہے، افغان طالبان اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں۔
آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے غزہ میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا، کشمیر میں مظالم جاری ہیں، مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین انسانیت پر بدنما داغ ہیں، دنیا نے مظالم بڑھنے کے بعد غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کا نوٹس لیا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
آرمی چیف نے کہا کہ تنازع کے منصفانہ حل کے لیے پاکستان دو ریاستی حل کی ناگزیریت اور 1967 کی جنگ سے پہلے کی سرحدوں پر القدس الشریف کے دارالحکومت کی بنیاد پر فلسطین کی ایک آزاد، خود مختار اور قابل عمل ریاست کی ضرورت پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید عاصم منیر نے کہا کہ میں نہایت فخر کے ساتھ پاکستانی عوام کے حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں، میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہر سپاہی، سیلر، فضائیہ کے جوانوں، بہادر مرد، خواتین، بچے، اور بزرگ جنہوں نے ان کٹھن حالات میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، اُن غازیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے یہ جنگ لڑی۔
آرمی چیف نے کہا کہ قومی قیادت، بیوروکریسی، علما، سائنسدان، میڈیا اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، ہم شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے بے حد شکر گزار اور مقروض ہیں، جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ آپ شہداء کے وارث ہیں، اپنی زندگی کو ان کی یاد کے شایانِ شان بنائیں، آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ دنیا کی ایک عظیم اور باوقار فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جو کسی سے کم نہیں، یاد رکھیں، ہمارے دشمن اپنے مذموم مقاصد کے لیے ہمارے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بنیادی مسائل کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر حل کریں، ہم آپ کی بیان بازی سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوں گے اور کسی بھی قسم کی چھوٹی سی اشتعال انگیزی کا بھی فیصلہ کن جواب دیں گے۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا شاندار استقبال کیا، بعد ازاں مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازی شمشیر اور شیلڈ سے نوازا،جبکہ فیلڈ مارشل نے بابر کمپنی کو قائداعظم ایوارڈ سے بھی نوازا۔
تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران، غیر ملکی سفارتکاروں اور اہم شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 2 hours ago

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- an hour ago

شہریوں کیلئے اچھی خبر،کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
- 5 hours ago

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین کو نامزد کر دیا
- 5 hours ago

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- 18 minutes ago

فلسطینی جشن منا رہے تھے، یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی،مریم نواز
- 5 hours ago

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 2 hours ago

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 3 hours ago

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 3 hours ago

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 3 hours ago

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 5 hours ago




.jpg&w=3840&q=75)





