انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک مختصر ویڈیو پیغام میں نمرہ مہرا نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ میوزک کمپنی نے نہ صرف انہیں کسی بھی گانے کا معاوضہ ادا نہیں کی


معروف گلوکارہ نمرہ مہرا نے الزام عائد کیا ہے کہ میوزک لیبل کمپنی ’بیانڈ ریکارڈز‘ نے انہیں دو سال تک دھوکا دیا اور ان کے گانوں کے تمام حقوق بغیر اجازت ایک دوسری کمپنی کو منتقل کر دیے۔
انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک مختصر ویڈیو پیغام میں نمرہ مہرا نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ میوزک کمپنی نے نہ صرف انہیں کسی بھی گانے کا معاوضہ ادا نہیں کیا بلکہ ان کے گانوں کے رائٹس بھی غیر قانونی طور پر فروخت کر دیے گئے۔
انہوں نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جبران خان پر بھی شدید الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ دو سال تک جھوٹے وعدوں اور تسلیوں میں رکھی گئیں۔
نمرہ مہرا نے کہا کہ انہوں نے اپنی میوزک ویڈیوز خود پروڈیوس کیں، انٹرویوز کا انتظام بھی خود کیا اور تیار شدہ مواد کمپنی کے حوالے کیا، مگر کمپنی نے اس کا مکمل کریڈٹ خود سمیٹا۔
گلوکارہ کے مطابق انہیں بار بار یقین دہانی کروائی گئی کہ انہیں جلد معاہدہ دیا جائے گا اور مالی معاملات طے کر لیے جائیں گے، لیکن یہ سب صرف وعدے ہی رہے۔ جب بھی انہوں نے اپنی ادائیگی یا حقوق کے بارے میں استفسار کیا، بات کو ٹال دیا جاتا رہا۔
نمرہ نے مزید انکشاف کیا کہ حال ہی میں انہیں پتہ چلا کہ کمپنی نے ان کے تمام گانوں کے حقوق بغیر اجازت ایک اور ادارے کو بیچ دیے، جس سے انہیں سخت دھچکا پہنچا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر چکی ہیں، اور ان کے وکیل نے کمپنی کو باضابطہ طور پر قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔
نمرہ مہرا نے شوبز شخصیات اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف ان کا ساتھ دیں اور ان کے حق میں آواز بلند کریں۔
تاحال بیانڈ ریکارڈز یا اس کے سی ای او کی جانب سے ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم نمرہ مہرا کی ویڈیو پر متعدد شخصیات نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں بہادر قرار دیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 6 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 15 گھنٹے قبل

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 3 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 6 گھنٹے قبل

طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے،، مذاکرات کی ناکامی پر خواجہ آصف کا درعمل
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- 3 گھنٹے قبل












.jpg&w=3840&q=75)
