نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو باضابطہ طور پر کنیسٹ سے خطاب کی دعوت دی، جس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا، ’اگر وہ چاہیں گے تو میں ضرور ایسا کروں گا‘


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ہونے والے تاریخی امن معاہدے کے بعد آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا ہے، جہاں وہ ممکنہ طور پر اسرائیلی پارلیمان ’کنیسٹ‘ سے خطاب بھی کریں گے۔
امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کو دیے گئے مختصر انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو اسرائیل اور دنیا کے لیے ایک عظیم دن قرار دیا، اور بتایا کہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ایک ’شاندار‘ فون کال ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے معاہدے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو بہت خوش ہیں، اور ہونا بھی چاہیے، کیونکہ یہ ایک ایسی کامیابی ہے جس نے دنیا بھر، حتیٰ کہ دشمن ممالک کو بھی اکٹھا کر دیا۔
اسی گفتگو کے دوران نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو باضابطہ طور پر کنیسٹ سے خطاب کی دعوت دی، جس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا، ’اگر وہ چاہیں گے تو میں ضرور ایسا کروں گا‘۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ جمعے کو اپنے طبی معائنے کے بعد کسی بھی وقت مشرق وسطیٰ روانہ ہو سکتے ہیں۔ یہ ممکنہ دورہ اس امن معاہدے کے فوراً بعد ہوگا، جس کے تحت حماس کی قید میں موجود باقی اسرائیلی یرغمالیوں کو پیر تک رہا کر دیا جائے گا، جن میں سے کم از کم 20 کے زندہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
معاہدے میں غزہ سے اسرائیلی افواج کا جزوی انخلا اور اسرائیل کی جانب سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ صدر ٹرمپ کے اہم ترین انتخابی وعدوں میں شامل تھا، اور اس معاہدے کو عالمی سطح پر ان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے،شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
- 15 منٹ قبل

آج شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا
- 2 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
- 14 گھنٹے قبل

ورجینیا اور نیو جرسی تک ڈیموکریٹک پارٹی کو نمایاں کامیابی حاصل، غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں
- 4 گھنٹے قبل

انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کیلئے شاہی خاندان کی طرف سے ’نائٹ ہڈ‘ کاخطاب
- 18 منٹ قبل

شیخ رشید کو عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ کیلئے جانے سے روک دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

نیو یارک میں اب اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نومنتخب نیویارک میئر
- 2 گھنٹے قبل

امریکا کی تاریخ میں پہلی بارایک مسلمان نے بطور نیویارک میئر میدان مار لیا
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہےکہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،اسحاق ڈار
- 13 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق
- 15 گھنٹے قبل











